آرٹیکل 370 پر بحث کا مقصد کشمیر کی آزادی کے موضوع سے بھٹکانا ہے - یسین ملک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-27

آرٹیکل 370 پر بحث کا مقصد کشمیر کی آزادی کے موضوع سے بھٹکانا ہے - یسین ملک

سری نگر
آئی اے این ایس
جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ( جے ایل ایف) کے چیرمین یٰسین ملک نے جمعرات کو آرٹیکل370 جو ریاست کو خصوصی درجہ دیتی ہے پربحث کو مضوع بدلنے کی چالبازی سے تعبیر کیا ۔ انہوں نے یہاں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تین چار سالوں سے آرٹیکل370 پر عمداً بحث کھڑی کی گئی جس کا مقصد کشمیرکی آزادی کے موضوع سے بھٹکانا ہے۔‘‘ پی ڈی پی سرپرست مفتی محمد سعید جو بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بننے کے بالکل قریب ہیں کا بالراست حوالہ دیتے ہوئے ملک نے کہا کہ جن لوگوں نے آرٹیکل370 کو کھوکھلہ بنادیا تھا اب اسے نجات دہندہ سمجھ رہے ہیں۔ ملک جن کی جے کے ایل ایف آزاد جموں و کشمیر چاہتی ہے ، نے کہا کہ علیحدگی پسندوں کا اس بات سے کوئی تعلق نہیں ہے کہ ریاست میں کون حکومت سازی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی 1947سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں وہ کشمیری مفاد کے خلاف کام کررہے ہیں ۔ تمام ہندوستان موافق سیاسی پارٹیاں دہلی کے غلاموں کی طرح کام کررہی ہیں ۔

دریں اثنا جموں سے آئی اے این ایس کی علیحدہ اطلاع کے بموجب پی ڈی پی سرپرست مفتی محمد سعید جمعرات کے روز وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی غرض سے دہلی کے لئے روانہ ہوگئے تاکہ جموں و کشمیر میں حکومت سازی کو حتمی شکل دی جاسکے ۔ پی ڈی پی کے اعلیٰ ذرائع نے تصدیق کی کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کے درمیان اقل ترین مشترکہ پروگرام ترتیب دیتے وقت آخری لمحات میں دونوں پارٹیوں کے درمیان واقع ہوئی کشیدگی کو بالآخر آج شام کافی تگ و دو کے بعد ختم کرلیا گیا ۔ ایک ذرائع کے مطابق’’ڈونوں قائدین کے درمیان ملاقات جمعہ کے روز طئے ہے، جس کے بعد کامن مینمم پروگرام کااعلان کیاجائے گا۔ نئی پی ڈی پی ، بی جے پی حکومت اتوار کے روز جموں میں حلف لے گی جس میں مودی اور کچھ سینئر وزراء شرکت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق مودی، سعید ملاقات کے بعد بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ ہوگی جس میں نرمل سنگھ کو اسمبلی میں قائد کے طور پر منتخب کیا جائے گا۔ جب کہ پی ڈی پی ، سعید کا اس عہدہ کے لئے انتخاب کرے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں