مودی سرکار فی الحقیقت آر ایس ایس کی سرکار - یچوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-27

مودی سرکار فی الحقیقت آر ایس ایس کی سرکار - یچوری

نئی دہلی
آئی اے این ایس
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( ایم) کے قائد سیتا رام یچوری نے آج نریندر مودی حکومت کو آر ایس ایس کی حکومت سے تعبیر کرتے ہوئے حکومت پر تحویل اراضی آرڈیننس کے ذریعہ نجی کمپنیوں، تجارت کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ۔ راجیہ سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطبہ پر تحریک تشکر میں حصہ لیتے ہوئے یچوری نے الزام عائد کیا کہ این ڈی اے حکومت گھٹیا قسم کی ووٹ بینک کی سیاست کررہی ہے ۔ بی جے پی قائدین کی جانب سے آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے متنازعہ بیانات سے حکومت کو علیحدہ کرنے کی کوشش سے عدم اتفاق ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’’ آر ایس ایس کوئی بیرونی طاقت نہیں ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی تا حیات آر ایس ایس کے والینیٹر بنے رہیں گے۔ ہندو گروپوں کے گھر واپسی پروگرام اور موہن بھاگوت کے مدر ٹریسا سے متعلق متنازعہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’’یہ صاف طور پر آر ایس ایس کی سرکار ہے‘‘ انہوں نے کہا کہ آپ یکسانیت تھوپنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

Modi government is RSS government, says Sitaram Yechury

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں