وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی سے مکل رائے کی ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-04

وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی سے مکل رائے کی ملاقات

کولکاتا
یو این آئی
ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری مکل رائے جن سے گزشتہ ہفتہ سی بی آئی نے شاردا گھوٹالہ میں پوچھ تاچھ کی تھی نے پیر کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی ہے ۔ دونوں لیڈروں کے درمیان ملاقات ہوڑہ میں واقع نئی سیکریٹریٹ نوانو میں نصف گھنٹے تک چلی۔ میڈیا میں یہ خبر گردش کررہی تھی کہ مکل رائے نے ممتا بنرجی سے دوری بنالی ہے۔ مکل رائے نے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسی مہینے ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق بات چیت کی ہے۔ خیال رہے کہ 13فروری کو بن گاؤں لوک سبھا اور کرشنا گنج اسمبلی کے لئے انتخاب ہونے والے ہیں۔ مکل رائے نے کہا کہ وہ کل دہلی کے لئے روانہ ہوجائیں گے ۔ مغربی بنگال حکومت اور ترنمول کانگریس نے سی بی آئی کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے کہ سی بی آئی جانچ کی نگرانی سپریم کورٹ خود کرے کیوں کہ جانچ ایجنسی سیاسی دباؤ میں کام کررہی ہے ۔ اور ترنمول کانگریس کے لیڈروں کو نشانہ بنایاجارہا ہے۔ پارٹی کی سر گرمیوں سے دوری کے سوال پر مکل رائے نے کہا کہ وہ پارٹی کی سر گرمیوں کا حصہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضمنی انتخابات کے لئے مہم میں حصہ بھی لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی سے کوئی شکایت نہیں ہے ۔ میں پارٹی کا حصہ ہوں ۔ میں پارٹی بانی جنرل سکریٹری ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت اور میرے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہے۔ مکل رائے سے سی بی آئی نے جمعہ کو شاردا گھوٹالہ میں پوچھ تاچھ کی تھی ۔ اس کے بعد اس کے اگلے دن ممتا بنرجی کی رہائش گاہ پر منعقد پارٹی کی میٹنگ میں بھی انہوں نے حصہ لیا تھا۔

Mukul Roy meets Mamata Banerjee amid speculation of distance between two

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں