اترپردیش کی ہمہ گیر ترقی کا ایجنڈا جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-12

اترپردیش کی ہمہ گیر ترقی کا ایجنڈا جاری

لکھنو
ایس این بی
وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ریاست کی ہمہ گیر ترقی کے لئے آئندہ مالیاتی سال2015-16کے لئے ترقیاتیایجنڈے کا تعین کردیا ہے ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو مقررہ ایجنڈے کو پوری سنجیدگی و مستعدی کے ساتھ نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترقیاتی ایجنڈے2015-16کے اہم نکات مرکتب اور حصہ داری پر مبنی ترقی ، اسکیموں ، پروگراموں کو موثر عمل آوری کے لئے جدید ترین تکنیک کا استعمال ،کارگر اور شفاف انتظامیہ ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ ایجنڈا تیار کرنے میں عوام سے حاصل مشوروں کو عمل میں لایا گیا ہے ۔ سابقہ سال کی جاری ترجیحات کے ساتھ ساتھ متعدد نئے نکات بھی شامل کئے گئے ہیں۔ ایجنڈے کے لئے مالیاتی سال2015-16کے بجٹ میں ضروری گنجائشیں بھی یقینی ہوں گی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکب اور حصہ داری پر مبنی ترقی سے حکومت کی عوامی بہبود کی اسکیموں اور پروگراموں کا فائدہ سماج کے آخری شخص تک پہنچے گا۔ ترقی میں جب تک عوام کو فائدہ اور اس کی حصہ داری نہیں ہوتی تب تک خوشحالی صحیح معنی میں نہیں آئے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے آج اپنی سرکاری قیام گاہ پر ترقیاتی ایجنڈا2015-16جاری کرنے کے موقع پر منعقدپریس کانفرنس میں کہا کہ اس ایجنڈے کے فوکس والے9شعبے صنعت اور انفراسٹرکچر ، تعمیرات عامہ، توانائی، فروغ انسانی وسائل ، علاج و صحت، سماجی تحفظ اور محنت، زراعت ، دیہی ترقیات ، شہری ترقیات اور شہری غریبی خاتمے کے ساتھ ساتھ شفاف اور موثر انتظامیہ ہوں گے ۔

Uttar Pradesh continued development agenda

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں