خطہ میں امن کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل قدر - اشرف غنی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-22

خطہ میں امن کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل قدر - اشرف غنی

کابل
رائٹر
افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ ہم پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمہ کی کوششوں اور اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن اور مفاہمت کے لئے پاکستان کی جدو جہد اور کوششیں قابل ستائش ہیں ۔انہوں نے اخباری نمائندوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں رونما ہونے والے دو عظیم سطح کے المیوں نے دونوں ممالک کے درمیان قربت کے تقاضے کو مزید تقویت دی ہے ۔ اور اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک دہشت گردی کا مکمل طور پر قلع قمع کرنے کے لئے باہمی تعاون سے کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ پشاور کے بعد پاکستان کی جانب سے خطے کے استحکام کے لئے کی گئی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ اور اس ملک کی طرف سے افغانستان کے دشمنوں کو اپنا دشمن قرار دینا قابل ستائش ہے ۔

Afghan President Ghani lauds Pakistan's efforts for peace

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں