ایرانی نیوکلیر سرگرمیاں 10 سال کے لئے منجمد کرنے پر غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-25

ایرانی نیوکلیر سرگرمیاں 10 سال کے لئے منجمد کرنے پر غور

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ اور ایران، تہران کی نیو کلیر سرگرمیوں کو10سال کے لئے منجمد کرنے کے امکانات پر غور کررہے ہیں ۔ میڈیا نے یہ اطلا ع دیتے ہوئے بتایا کہ فریقین کے درمیان مارچ سے قبل مفاہمت کے امکانات پیدا ہورہے ہیں ۔ وال اسٹریٹ جرنل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ چین ، روس، برطانیہ، امریکہ ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ ایران کی بات چیت کے بعد کوئی معاہدہ تو نہیں ہوا تاہم اس جانب نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔ امریکہ اور ایران ایک ایسا معاہدہ طے کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کے تحت تہران کو جوہری مواد کی ذخیرہ اندوزی پر کم از کم 10سال کے لئے پابندی عائد ہوجائے گی تاکہ اسلامی جمہوریہ کو جوہری ہتھیار بنانے کا موقع نصیب نہ ہو۔ اخبار نے بتایا کہ ایران اس موقف پر اٹل ہے کہ پابندی صرف10سال تک ہی محدود رہے گی اور اس میں توسیع کی کوئی گنجائش باقی نہ رکھی جائے ۔ اگر یہ معاہدہ طے پاتا ہے تو اس سے امریکہ کی جانب سے مفاہمتی مساعی میں کامیابی ظاہر ہوتی ہے ۔ اخبار کے مطابق امریکہ ایک ایسے انجماد کو یقینی بنانے کی کوشش کررہا ہے جس کے نتیجہ میں ایران کو جوہری بم بنانے سے12ماہ کے فاصلہ پر رکھاجاسکے گا۔ اس مدت کو بریک اپ پیرئیڈ سے موسوم کیا گیا ہے ۔ ریپبلک قیادت نے اس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے طویل مدتی لائحہ عمل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سنیٹ فارن ریلیشنس کمپنی کے صدر سنیٹر باب کا ر کرنے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر معاملہ10سال کے معاہدہ پر ختم ہوجاتا ہے تو ہم حقیقی معنوں میں وہ کامیابی حاصل نہ کرسکے جس کی عالمی عوام توقع کررہاتھا۔ وائٹ ہاؤز نے اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ طے پانے کے امکانات 50فیصد ہیں ۔ وائٹ ہاؤز کے سکریٹری جارج ارنسٹ نے بتایا کہ ہماری کوششوں کے باوجود ایرانی حکومت میں بعض ایسے عناصر بھی شامل ہیں جو ہماری تجویز سے اتفاق کرنے سے انکار کررہے ہیں ۔ وہ اس انداز کے معاہدہ پسند نہیں کرتے ۔

دریں اثنا وائنا سے رائٹر کی علیحدہ اطلاع کے بموجب ایران کے اعلیٰ نیو کلیر مذاکرت کار عباس عرفچی نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ اقوام متحدہ کی نیو کلیر ایجنسی کے ساتھ تعاون تیز تر کردے گا۔ ایران نے بعض شعبوں میں تحقیقات کا عمل ملتوی کررکھا ہے ۔ عباس عرفچی نے کہا کہ جنیوا میں ایران اور6عالمی طاقتوں کے درمیان نیو کلیر بات چیت میں کافی پیشرفت ہوئی ہے اس کے باوجود ابھی منزل ہنوز دور ہے ۔ قطعی معاہدہ طے کرنے میں آئی اے ای اے کا بھی رول اہم ہوگا۔

US, Iran explore options of 10-year nuclear freeze

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں