مادری زبان میں تعلیم ضروری - اقوام متحدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-25

مادری زبان میں تعلیم ضروری - اقوام متحدہ

نیویارک
رائٹر
شرح تعلیم بڑھانا ہے تو مادری زبان میں تعلیم دینی ہوگی ۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق زبان کے مسائل کی وجہ سے بچے اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہتے ہیں اور دوسروں سے پیچھے رہ جاتے ہیں ، کسی بچے کی مادری زبان خواہ کوئی بھی ہو، حصول تعلیم کے لئے اسے رائج زبان آنی ضروری ہے ۔ بہر حال اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اسی بات کو حصول تعلیم میں رکاوٹ قرا ر دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زبان کے مسائل کی وجہ سے اقلیت سے تعلق رکھنے والے افراد معاشرہ میں گھل مل نہیں پاتے۔ یہ تعلیمی اداروں میں زبان کے مسائل کی وجہ سے اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہتے ہیں اور نتیجتاً دوسروں سے پیچھے رہ جاتے ہیں ۔ دنیا میں تعلیم عام کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے منصوبے ، تعلیم سب کے لئے، میں جو اہداف مقرر کئے گئے ہیں ان میں ایک بچوں کو ان کی مادری زبان میں تعلیم یقینی بنانا ہے ۔ اس سلسلہ میں رپورٹ کا اجراء کیا گیا ہے جس میں مادری زبان میں تعلیم پر توجہ دینے والے ممالک میں شرح تعلیم کی بہتری کے اعداد و شمار بتائے گئے ہیں ۔ مثال کے طور پر میکسیکو نے2000ء میں مادری زبان میں تعلیم کا منصوبہ شروع کیا۔2006میں وہاں ناخواندہ افراد کی تعداد4.7فیصد تھی جو اس سال کم ہوکر3.5تک آگئی ہے ۔

UN spotlights role of native tongue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں