بنگلہ دیش میں امریکی نژاد ملحد بلاگر کا قتل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-28

بنگلہ دیش میں امریکی نژاد ملحد بلاگر کا قتل

US-Bangladesh-blogger-Avijit-Roy
ڈھاکہ
یو این آئی
بنگلہ دیشی نژاد ایک معروف امریکی بلا گرکا ڈھاکہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے قتل کردیا۔ ملحد مصنف کے خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام پسندوں سے اسے کئی دھمکیاں ملی تھیں ۔ پولیس کے مطابق ابھجیت رائے(40) اور اس کی اہلی رفیضہ احمد پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ڈھاکہ یونیورسٹی میں منعقدہ کتاب میلے میں شرکت کے بعد رات گئے واپس گھر جارہے تھے ۔ رفیضہ اس حملے میں شدید زخمی ہوگئیں ۔ بنگلہ دیشی ڈیلی اسٹار اخبار کے مطابق حملہ کے وقت کئی عینی شاہدبھی وہاں موجود تھے تاہم ان میں سے کسی نے بھی آگے بڑھ کر ان کی مدد نہیں کی ۔ کہا جاتا ہے کہ کسی نے حملہ آوروں کا پیچھا بھی نہیں کیا۔ مکتومونا(آزاد ذہن) بلاگ سائٹ کے بانی ابھچیت کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔ رائے کے والد نے بتایا کہ مصنف ایک امریکی شہری تھے اور سخت گیر عناصر ان کی تحریروں سے ناراض تھے ۔ وہ ایک سیکولر آزاد ذہن اور انسانی اقدار کے حامل شخص تھے۔ جنہوں نے تقریباً10کتابیں لکھی جس مین مشہور و معروف ’’ بشو یشوروائرس‘‘(عقیدہ کا وائرس) شامل ہیں۔ ابھیجیت دوسرے بنگلہ دیشی قلمکار ہیں جنہیں پچھلے د و برسوں کے دوران قتل کیاگیا ہے جب کہ2004سے اب تک چار بنگلہ دیشی ادیبوں پر حملے کیے جاچکے ہیں ۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ اس حملے کی کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم خیال کیاجاتا ہے کہ مذہبی انتہا پسند ان حملوں میں ملوث ہیں ۔ ابھجیت رائے کے بھائی نے کہا کہ ان کے بڑے بھائی بنگلہ دیش میں ہی پیدا ہوئے تھے اور وہ اس ماہ کے اوائل میں ملک واپس آئے تھے اور آئندہ ماہ انہیں امریکہ واپس چلے جانا تھا۔

American atheist blogger hacked to death in Bangladesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں