افغانستان میں برفانی طوفان - اقوام متحدہ کی امدادی و راحت سرگرمیاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-28

افغانستان میں برفانی طوفان - اقوام متحدہ کی امدادی و راحت سرگرمیاں

واشنگٹن؍ کابل
یو این آئی
افغانستان کے کابل، پروان ، پنج شیر ، پکیسا ، بدخشاں اور نورستان صوبوں میں برفانی تودے گرنے اور سیلاب آجانے کے نتیجے میں زائد200ہلاکتوں اور بد ترین تباہی پر دکھ کااظہار کیا ہے ۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے افغانستان کے عوا م اور حکومت سے تعزیت کی ۔ خاص طور پر ان حادثات کے نتیجے میں اہل خانہ، احباب، گھر وں کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ان قدرتی آفات کے بعد متاثرین کی فوری امداد کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے اور انسانی ہمدری کی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے والے شراکت دار تیزی سے حرکت میں آگئے ہین ۔ افغان حکام نے بتایا کہ جمعرات 26فروری کی علی الصبح سے امدادی کارروائیاں شرو ع کردی گئی ہیں تاکہ ان افراد کا سراغ لگایاجاسکے، جو برف تلے دبے ہوئے ہیں ۔ اس سلسلے میں کابل سے دو ہیلی کاپٹر پنچ شیر روانہ کئے گئے ہیں ۔ ان کی مدد سے متاثرہ افراد تک کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی جارہی ہیں ۔ اس کے علاوہ مقامی افراد نے بتایا کہ وہ بیلچوں کی مدد سے برف ہٹارہے ہیں جب کہ کئی افراد کو ہاتھوں سے یہ کام انجام دیتے ہوئے اپنے پیاروں کو تلاش کررہے ہیں ۔ بان کیمون کے مطابق جہاں تک ممکن ہے، نقل مکانی پر مجبور ہونے والوں کو فوری امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ ساتھ ہی، ان خاندانوں اور برادریوں کی بحالی کے لئے کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے طویل مدتی منصوبہ بنایاجارہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ پنچ شیر میں برفانی تودے تلے دب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد کل تک186ہوگئی تھی ۔ جب کہ برف کے تودے گرنے سے100سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ۔ حکام کے مطابق افغانستان اور خاص طور پر پنج شیر میں گزشتہ30برسوں کے دوران برفانی تودے گرنے کا یہ مہلک ترین واقعہ ہے ۔صوبائی حکام نے جمعرات کو بتایا کہ شدید برفباری آئندہ دو روز تک جاری رہ سکتی ہے ۔

More Than 200 Killed in Afghanistan Avalanches

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں