پی ٹی آئی
پاکستان اپنی سر زمین سے ہندوستان مخالف سر گرمیوں میں ملوث دہشت گرد گروپس پر کنٹرول حاصل کرنے اور ان کی سرکوبی میں ناکام رہے تو ایسی صورتحال میں امریکہ ، پاکستان کو ہندوستان سے در پیش خطرات کے خلاف تیقن دینے کے موقف میں نہ ہوگا ۔ کارنگی انڈومنٹ برائے عالمی امن کے نائب صدر جارج پروکووچ نے وضاحت کی کہ اگر پاکستان ،ہندوستان میں سر گرمیاں جاری رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے عہد کا پابند نہ رہا تو یہ واقعی ایک بڑا مسئلہ ہوگا اور ایسی صورتحال میں ہم ہندوستان کی جانب سے خوفناک جوابی کارروائی کے خلاف پاکستان کو تحفظ کا تیقن کا اعادہ نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ سر زمین پاکستان سے ہندوستان مخالف سر گرمیوں کے بعد ہندوستان کی جانب سے عتاب کا مظاہرہ صرف جوابی کارروائی ہوگا کہ یہ کارروائی حملہ کا جوا ب ہوگی ۔ پاکستانیوں کے ساتھ تعلقات کی بنیاد اسی پر ہے ۔ اگر حکومت، دہشت گردوں کے خلاف مناسب اقدامات کرے تو ہندوستان کی جانب سے کسی بھی خطرہ سے محفوظ رہ سکتا ہے ۔
US Asks Pakistan To Take Steps Against Anti-India Activities, Vice President of Studies Carnegie Endowment for International Peace George Perkovich
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں