پی ٹی آئی
پیرس کے اہم مقامات پر رات کے اوقات میں ڈرونز کو فضا میں اڑتا ہوا دیکھا گیا ہے۔ اس صورتحال کو فرانس پولیس نہایت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے ۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب کم از کم5غیر انسانی ڈرونز مشینیں فضا میں دیکھی گئیں تاہم انہیں آپریٹ کرنیوالوں کو پکڑا نہیں جاسکا ۔ ڈرونس امریکی سفارت خانہ کی عمارت ایفل ٹاور اور پلیس ڈیلا کورڈکے اوپراڑتے دیکھے گئے ۔ چھوٹے ڈرونس کو بہ آسانی خریدا جاسکتا ہے جبکہ حالیہ عرصہ میں ان کے اہم مقامات کے اوپر پرواز کرنے پر فرانسیسی حکام تشویش میں مبتلا ہیں ۔ گزشتہ ماہ بھی ایک ڈرون ایلیسے پیالیس پر اڑتا ہوا دیکھا گیا جو صدر فرانسیوس اولاندر کی رہائش گاہ ہے ۔ اسی طرح اکتوبر میں ملک بھر کے نیو کلیر پلانٹس کے آس پاس بھی ڈرونز کو دیکھا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ ہم اپنی جانب سے ڈرونزاڑانے والے آپریٹرس کو پکڑنے کی بھرپور کوشش کریں گے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔
unidentified drones seen flying over Paris
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں