ترک فوجی شام میں کارروائیوں کے بعد وطن واپس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-23

ترک فوجی شام میں کارروائیوں کے بعد وطن واپس

انقرہ
اے ایف پی
ترک فوجیوں کا ایک گروپ شام میں کامیاب کارروائیوں کے بعد فوجیوں کو وطن واپس بھیج دے گا ، جن کا محاصرہ داعش کے عسکریت پسندوں نے کرلیا ہے ۔ وزیرا عظم احمد داؤد اوگلو نے آج یہ بات بتائی ۔ ترک میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ700خصوصی ترک فوجی کل رات شام میں داخل ہوئے تاکہ ترک علاقہ میں نگرانی کرنے والے سپاہیوں کو واپس وطن بھی دیاجاسکے ۔ جو شام کے شمال میں مقبروں کی حفاظت کررہے تھے ۔ ایک سپاہی کارروائی کے دوران حادثاتی طور پر ہلاک ہوگیا ۔ ترک فوج نے ایک علیحدہ بیان میں یہ بات بتائی ۔ تقریباً40سپاہی سلیمان شاہ کی آخری آرام گاہ کی حفاظت کررہے تھے ، جو اوٹو مان سلطنت کے بانی عثمان اول کا مقربہ ہے ۔ داؤد اوگلو نے اپنے بیان میں کہا کہ اس مشن کے نتیجہ میں کامیابی کے ساتھ فوجیوں کو وطن واپس بھیجنے کا کام انجام دیا گیا جو مقربہ اور ساتھ ہی ساتھ سلیمان شاہ کی گنبد کا تحفظ کررہے تھے۔ سلیمان شاہ کے باقیات کو عارضی طور پر منتقل کردیا گیا ۔ شام میں کسی بھی تاریخ کو دوبارہ ان کی تدفین کی جائے گی ۔ داؤد اوگلو نے ترک فوج کو کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس کارروائی میں خطرہ لاحق تھا۔

Turkish troops enter Syria to rescue soldiers guarding tomb

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں