بنگلہ دیش میں کشتی حادثہ - 41 افراد غرقاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-23

بنگلہ دیش میں کشتی حادثہ - 41 افراد غرقاب

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش کے پدما ندی میں ایک کشتی الٹ جانے کا واقعہ پیش آیا ، جس میں150سے زائد افراد سوار تھے ۔ حادثہ میں41افراد غرقاب ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ بیشتر افراد لاپتہ ہونے کے سبب اموات کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے ۔ مانک گنج ضلع کے ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ کشتی دولت دیا سے پتوریا کی جانب سفر کررہی تھی جس کے دوران ایک مال بردار جہاز سے ٹکرا گئی ۔ مہلوکین کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ کشتی میں گنجائش سے زیادہ 150افراد سوار تھے جو کارگوٹرایلر سے ٹکرا گئی ۔ یہ کشتی دولتیہ سے پتوریہ جارہی تھی ۔ سینئر پولیس عہدیدار نے یہ اطلاع دی ۔ حادثہ کا مقام یہاں سے شمال مغرب میں40کلو میٹر پر واقع ہے ۔ ضلع پولیس چیف نے بتایا کہ جملہ11نعشیں اب تک نکالی جاچکی ہیں۔ جن میں چار خواتین اور چھ مرد اور ایک بچہ شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ بھی ایک چھ ماہ کی بچی کو بچالیا گیا ہے لیکن بعد میں وہ ہاسپٹل میں فوت ہوگئی۔ غیر سرکاری ذرائع کے بموجب مرنے والوں کی تعداد15ہے او ر توقع ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے ۔ حادثہ میں بچ جانے والے شخص نے بتایا کہ اس کی بیوی، ساس ہنوز لاپتہ ہیں۔ ایک اور شخص نے بتایا کہ کیبن کے لوگوں کو بچ نکلنے کا موقع نہیں ملا۔ بیشتر مسافرین کو قریب کے کشتیوں نے بچالیا۔ یہ ابت بحریہ کے حکام نے بتائی۔ بنگلہ دیش میں کشتیوں کے غرقابی کے واقعات ایک عام بات ہے کیونکہ وہاں حفاطتی انتظامات معیاری نوعیت کے ہیں۔13فروری کو بھی ایک کشتی ڈوب جانے سے5افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل تھا اس کشتی میں گنجائش سے زیادہ 200افراد سوار تھے ۔

41 dead as Bangladesh ferry sinks, search for missing

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں