ترک وزیر اعظم داؤد اوگلو کا دورہ پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-18

ترک وزیر اعظم داؤد اوگلو کا دورہ پاکستان

اسلام آباد
یو این آئی
ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اوگلو دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ یہ وزیر اعظم بننے کے بعد احمد داؤد اوگلو کاپہلا دورہ پاکستان ہے، وہ آخر بار ترکی کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے اسلام آباد آئے تھے ۔ اسلام آباد پہنچنے کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال نے ترک وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ ترک وزیر اعظم کے اس دورے کا مقصد پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور اسٹریٹیجک تعلقات کو مضبوط بناتا ہے ۔ اپنے دورے کے دوران ترک وزیر اعظم پاکستانی ہم منصب کے ہمراہ اسٹرٹیجک شراکت داری کونسل کے چوتھے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اسی طرح وہ وزیر اعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کریں گے۔ پاک ترک وزرائے اعظم کی جانب سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جائے گی جب کہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔ ترک وزیر اعظم کے ہمراہ بڑے کاروباری افراد کا ایک گروپ بھی آیا ہے جو دو طرفہ تجارت پر بات چیت کرے گا۔

Turkish PM Ahmet Davutoglu arrives on a two-day visit - Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں