اسلام آباد میں 41 دینی مدرسے ایک ہفتہ کے لئے بند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-18

اسلام آباد میں 41 دینی مدرسے ایک ہفتہ کے لئے بند

اسلام آباد
پی ٹی آئی
حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ23مارچ کو یوم پاکستان کی فوجی پریڈ کے دوران سیکوریٹی انتظامات کے ایک حصہ کے طور پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں41دینی مدرسوں کو ایک ہفتہ کے لئے بند رکھا جائے ۔ حکومت نے2فروری کا اعلان کیا تھا کہ مشترکہ فوجی پریڈ یوم پاکستان کے موقع پر7سال کے وقفہ کے بعد منعقد ہوگی ۔ ایک سیکوریٹی عہدیدار نے بتایا کہ انتظامیہ نے پریڈ کے مقام کے قریب واقع دینی مدرسوں کو18مارچ تا24مارچ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نفاذ قانون کی ایجنسیوں نے اسلام آباد کے حکام سے خواہش کی تھی کہ پریڈ کے مقام کے اندرون2کلو میٹر واقع دینی مدرسوں اور درسگاہوں کو خالی کرالیاجائے ۔ پولیس نے41دینی مدرسوں کی تفصیلات اکٹھا کرلی ہیں جو پریڈ کے مقا م کے قریب واقع ہیں ۔ ان میں18انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن کے تحت 6شہزاد ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے تحت،14آب پارہ پولیس اسٹیشن کے تحت اور3سکریٹریٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ہیں ۔ دارالحکومت کے علاقائی حدود میں401دینی مدرسے ہیں جن میں تقریباً31ہزار 796طلباء زیر تعلیم ہیں ۔ ان میں بیشتر تلعیمی ادارے1980ء کے دہے میں اس وقت کے فوجی حکمراں ضیاء الحق کے دور میں قائم ہوئے تھے ۔

41 Islamabad madrassas to be shut for military parade

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں