تلنگانہ ریاست کے قیام سے تاحال 2500 کروڑ کی سرمایہ کاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-10

تلنگانہ ریاست کے قیام سے تاحال 2500 کروڑ کی سرمایہ کاری

حیدرآباد
پی ٹی آئی
تلنگانہ میں 2جون 2014ء کے بعد سے2500کروڑ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔ ریاستی وزیر صنعت جوپلی کرشنا راؤ نے کہا کہ رواں سال 31جنوری تک حکومت کو مائکرو اسمال اینڈ میڈیم یونٹس سے5289وصول ہوئی ہیں جن سے2538کروڑ کی سرمایہ کاری ہوگی اور46,235افراد کو روزگار حاصل ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ قبل ازیں منفی تاثر پیدا ہوا تھا کہ اگر تلنگانہ بن گیا تو صنعتیں نہیں رہیں گی ۔ وزیر صنعت نے کہا کہ2.5لاکھ ایکڑ اراضی جو صنعتی سر گرمیوں کے لئے موزوں ہے کی شناخت کرلی گئی ہے اور ضروری انفراسٹر کچر قائم کا جائے گا ۔ چوپل کرشنا راؤ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ جس میں نئے تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل پراجکٹ کے تحت صنعتیں قائم کرنے سیلف سرٹیفکیٹس سسٹم کے تحت وی ایس ٹی انڈسٹریرز کو صداقت نامہ دیا گیا ۔ وی ایس ٹی تویر ان کی ٹوبا کو پروسیسنگ یونٹ ہے ۔ شہر کے نواحی علاقہ میں اس کا قیام80کروڑ کی مالیت سے عمل میں لایا گیا ۔ اس سے100افراد کو روزگار حاصل ہونے کی توقع ہے ۔ وزیر صنعت نے کہا کہ بہت جلد رکاوٹ سے پاک نمبر کے ساتھ کئی ویب سائٹ کا آغاز ہوگا۔ نئی صنعتی پالیسی کی حمایت میں دفتر چیف منسٹر میں ایک سل قائم کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت15دن میں تمام میگا پراجکٹس کو منظوری دی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام بیمار صنعتوں کے احیاء کے لئے پیاکیج دینے کوشش جاری ہیں ۔ سینئر عہدیدار نے کہا کہ صنعتوں کی30یوم میں منظوری کی ہماری کئی صنعتی پالیسی کے پیش نظر ہم تجرباتی اساس پر سرٹیفکیٹ کی اجرائی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن جتیش رنجن جو کمشنر انڈسٹریز بھی ہیں نے کہا کہ قواعد مدون کیے جارہے ہیں ۔ تجرباتی طور پر وی ایس ٹی انڈسٹریز کو20یوم میں منظوری دی گئی ۔ نومبر میں تلنگانہ اسمبلی نے صنعتوں کو بروقت اجازت کو یقینی بنانے سیلف سرٹیفکیشن سسٹم اور صنعتی پراجکٹ کا بل منظور کیا تھا۔

Telangana attracts over Rs 2500 crore investment proposals

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں