سرینگر مظفرآباد کاروان امن بس سرویس معطل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-10

سرینگر مظفرآباد کاروان امن بس سرویس معطل

سری نگر
یو این آئی
ویکلی کاروان امن بس سرویس کو آج معطل کردیا گیا ۔ جب کہ ایک ٹرک سے منشیات برآمد ہوئی۔ یہ بس سروس سرینگر اور مظفر آباد دارالحکومت مقبوضہ کشمیر کے درمیان چلائی جاتی ہے۔ اس ٹرک کے ڈرائیو ر کوگرفتار کرلیا گیا ۔ اسلام آباد ٹریڈ فیسی لیشن سنٹر(ٹی ایف سی)پر اس ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا اور منشیات برآمد کی گئی ۔یہ واقعہ جمعہ کو اس وقت پیش آیا جب کہ ٹرک خط قبضہ عبور کرکے آئی تھی ۔ سرحد پار چلنے والی اس بس کو معطل کرنے کا فیصلہ کل شام کیا گیا، جب کہ بحران کی یکسوئی کے لئے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر (پی او کے) اور کشمیر کے ساکنان جو کہ اس بس میں سفر کرنے والے تھے، انہیں بس سرویس معطل کرنے کے فیصلہ سے واقف کرایا گیا۔ بس سرویس17اپریل2005کو شروع کی گئی تھی اور انتہا پسند تنظیموں نے اس کی شدت سے مخالفت کی تھی ۔ اس بس سرویس کے آغاز سے1947ء میں منقسم ہوئے خاندان کے ارکان کو ملاقات کرنے میں مدد ملی ۔1947ء میں ہزاروں خاندان منقسم ہوگئے اور اس بس کے آغاز کے بعد دونوں خاندان کو ملاقات کی راہ ہموار ہوگئی۔ ٹی این سی اسلام آباد میں جمعہ کو پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) ٹرک آرینج باکس سے منشیات کے تقریباً300پیاکیٹس برآمد ہوئے ۔ ٹرک ڈرائیور سید عنایت حسین شاہ ساکن کومی کڑے مظفرآباد دارالحکومت پی او کے علاوہ مقامی تاجر ظہر احمد ملا عرف راجو ترالی ساکن بارہمولہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ دو دوسرے مقامی تاجرین سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 28ٹرکس میں مختلف اشیاء لوڈ کی گئی تھیں اور یہ اسلام آباد آئی، جب کہ50ٹرکس یہاں سے خطہ قبضہ( ای او سی) سے دوسری جانب گئیں ۔

Indo-Pak bus service suspended over truck driver's arrest on drug charges

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں