پی ٹی آئی
این آر آئی صنعت کار لارڈ سوراج پال نے برطانوی یونیورسٹی والور ہیمپٹن اور چھ ہندوستانی یونیورسٹیوں کے درمیان قریبی شراکت کے قیام کے لئے نئے معاہدوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ والور ہیمپٹن یونیورسٹی سے ایک وفد نے جس کے چانسلر لارڈ سوراج پال ہیں، ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لئے23اور26جنوری کے درمیان راجستھان کا دورہ کیا ہے ۔ چار روزہ دورہ کے دوران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جیف لاویر نے ریاستی گورنر ، وزراء ، بزنس قائدین اور ماہرین تعلیم سے ملاقات کرچکے ہیں تاکہ ہندوستان میں طاقتور شراکت کو فروغ دے سکیں اور وفد کے حالیہ دورہ راجستھان میں ریاست میں نئے رشتوں کو مضبوط کیا ہے ۔ سوراج پال نے ایک ایسے وقت یہ بات کہی جب ہندوستان اس کے انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کا خواہاں ہے ۔ یونیورسٹی ایک ماہر ورک فورس کی فراہمی میں مدد کے لئے اس کی نالج اور مہارت کی ساجھے داری کرسکتی ہے ۔ اور معاشی پیداوار میں ایک ڈرائیونگ فورس ہوسکتی ہے ۔ کامیاب دورہ نے راجستھان میں یونیورسٹی کو تعلیم بزنس حکومت اور کمیونٹی کے ساتھ اہم شراکتوں کے ساجھے داری کی تعمیر کی اہل رہی ہے اور علاقہ کے فائدہ کے لئے متحدہ طور پر کام کرنے کی قوت محرکہ کی راہوں پر غوروخوض کیا ہے ۔ پروفیسر لاویر نے ایمپلائیز اسوسی ایشن آف راجستھان اور چھ یونیورسٹیوں پرتاب انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ سائنس ، ایس ایس جین سبودھ پی جی آٹونومس کالج، وویکانند ا گلوبل یونیورسٹی، سریش گیان ، وہار یونیورسٹی اور مہارشی اروند گروپ آف انسٹی ٹیوٹس کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ۔ معاہدوں میں طلباء اور اسٹاف کا تبادلہ اشتراکی ریسرچ پراجکٹس کی کھوج اور مشترکہ تعلیمی سرگرمیوں جیسے لکچرس اور کانفرنس شامل ہیں ۔ وفد نے گورنر کے وی آئی پی مہمانوں کے طور پر26جنوری کو ریاست میں یوم جمہوریہ تقریب میں بھی شرکت کی اور انہوں نے چیف منسٹر وسندھراراجے سے بھی ملاقات کی ۔
Lord Swraj Paul has welcomed new agreements forging close partnerships between the UK-based University of Wolverhampton and six Indian varsities
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں