واشنگٹن میں اوباما اور دلائی لامہ کی 5 فروری کو ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-02

واشنگٹن میں اوباما اور دلائی لامہ کی 5 فروری کو ملاقات

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی صدر بارک اوباما اس ہفتہ ایک عوامی تقریب میں دکھائی دیں گے جس میں تبت کے جلاوطن روحانی پیشوا دلائی لامہ بھی شرکت کررہے ہیں۔ یہ اقدام چین کو برہم ہونے کے لئے اوباما5فروری کو سالانہ قومی دعائیہ ناشتہ پر مذہبی آزادی کی اہمیت پر حاضرین کو مخاطب کریں گے ۔14ویں دلائی لامہ جو1956میں اپنی آبائی سرزمین پر چین کی حکمرانی کے خلاف بغاوت میں ناکامی کے بعد تبت سے فرار ہوکر ہندوستان میں پناہ لی تھی ۔ انہیں بھی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے ۔ اس کے بعد سے وہ ہندوستان میں ہی آج مقیم ہیں۔ بیجنگ دلائی لامہ79پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ تبت کو چین سے منقسم کرنے کے طلبگار ہیں اور دوردراز کے فوجی حکمت عملی کے اعتبار سے اہم مقام پر افراتفری کے ذمہ دار ہیں ۔ وائٹ ہاؤز نے یہ کہنے سے انکار کردیا کہ آیا اوباما دلائی لامہ اس پروگرام میں ملاقات کریں گے یا نہیں، اگرچیکہ قومی سیکوریٹی کونسل کی خاتون ترجمان برناڈمیہن نے یہ بات نوٹ کی ہے کہ دونوں قائدین اس سے قبل تین بار ملاقات کرچکے ہیں اور گزشتہ فروری میں بھی ان کی ملاقات ہوئی تھی ۔ صدر دلائی لامہ کی تعلیمات اور تبت کے منفرد مذہب، تہذیب اور لسانی روایت کے تحفظ کے پر زور حامی ہیں۔ میہن نے یہ بات کہی ۔ ماضی میں جس طرح صدر نے مختلف مذاہب کے قائدین سے ملاقات پروگرام کے دوران کی تھی لیکن فی الحال دونوں قائدین کی کوئی خاص میٹنگ نہیں ہے جس کا اعلان کیاجاسکے ۔ سابق میں صدر اوباما اور دلائی لامہ کے درمیان ملاقات پر چین نے زبردست احتجاج کیا تھا جس کے باعث واشنگٹن اور بیجنگ کے تعلقات تلخ ہوگئے تھے۔ دلائی لامہ کو1989میں نوبل انعام سے نوازا گیا تھا ۔ تبتی، چینی حکومت سے تبت کی خود اخٹیاری اور آزادی کی وکالت کرتے ہیں جو مسلسل اس علاقہ پر حکومت کررہا ہے ۔

Obama, Dalai Lama due to attend US prayer event February 5

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں