ایچ ایس بی سی کے دفاتر میں سوئس پولیس کی تلاشی مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-19

ایچ ایس بی سی کے دفاتر میں سوئس پولیس کی تلاشی مہم

جنیوا
پی ٹی آئی
سوئز پولیس نے آج مشتبہ رقم کی حوالگی کے معاملہ میں تحقیقات کے حصہ کے طور پر ایچ ایس بی سی کے دفاتر کی تلاشی لی ۔ ایچ ایس بی سی کی جانب سے اکاؤنٹ ہولڈرس کی فہرست میں1195ہندوستانیوں کے نام شامل ہونے کے بعد سے بینک خبروں میں ہے ۔ سرکردہ بینک کی سر گرمیوں پر نظر رکھی جارہی ہے۔ قبل ازیں تحقیقاتی صحیفہ نگاروں کے ایک گروپ نے اس ماہ کے اوائل میں ایچ ایس بی سی ، جنیوا برانچ میں زائد از ایک لاکھ اکاؤنٹ ہولڈرس کی تفصیلات منظر عام پر لائی تھی جن میں1195ہندوستانیوں کے نا م ہیں جس میں سیاسی قائدین اور سرکردہ گھرانوں کے مالکین شامل ہیں ۔ سوئز پراسیکیوٹرس ، ایچ ایس بی سی خانگی بینک کے ساتھ ساتھ نامعلوم افراد کے بارے میں مشتبہ رقم کی منتقلی کی سر گرمیوں کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ ایچ ایس بی سی خانگی بینک(سوئزر لینڈ) کے متعلق حالیہ انکشافات کے بعد پبلک پراسیکیوٹر نے بینک کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ۔ بینک کے خلاف تحقیقات کا آغاز ان الزامات کے تناظر میں ہوا ہے کہ بینک ٹیکس سے بچنے کے لئے دولت مند کھاتے داروں کی مدد کی ہے ۔ پراسیکیوٹرس کے مطابق کیس میں ہورہی پیشرفت کو دیکھتے ہوئے تحقیقات کے دائرہ کو مزید وسیع کیاجاسکتا ہے ۔ ایچ ایس بی سی کو سوئز خانگی بینکنگ کا شعبہ زائد از200ممالک میں پھیلے ہوئے کھاتے داروں کی مدد کررہا ہے تاکہ وہ119بلین امریکی ڈالر پر عائد ہونے والے ٹیکس سے بچ سکیں۔ ایچ ایس بی سی کے کھاتے داروں کی منظر عام پر آنے والی فہرست میں تاجرین ، ممتاز شخصیتوں اور سیاسی قائدین کے نام شامل ہیں ۔

Swiss police search HSBC offices

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں