یوکرین بحران کے حل کے لئے یوروپی یونین ہندوستان سے تعاون کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-19

یوکرین بحران کے حل کے لئے یوروپی یونین ہندوستان سے تعاون کا خواہاں

نئی دہلی
پی ٹی آئی
یوروپی یونین نے آج ہندوستان پر زور دیا کہ وہ یوکرین کے مسئلہ کو حل کرنے میں تعاون کرے۔ یوروپی یونین نے کہا کہ ہندوستان ، روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے اسے ترغیب دے گا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدہ کی پاسداری کرے ۔ یوروپی یونین کے سفیر جاؤکر یونہو نے کہا کہ ہندوستان یوکرین بحران کے پر امن حل کو تلاش کرنے میں اہم رول ادا کرسکتا ہے ۔ مغربی ممالک نے اس سلسلہ میں روس کو خبر دار کیا کہ اگر وہ کشیدگی کو کم کرنے میں ناکام رہتا ہے تو مزید تحدیدات عائد کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ 27رکنی یوروپی یونین اس مسئلہ کے حل میں ہندوستان کی جانب سے کسی اقدام کا خیر مقدم کرے گی۔

Ukraine Issue: EU Wants India to Leverage Ties With Russia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں