اعتماد ووٹ - بہار کے بی جے پی اراکین اسمبلی کا مانجھی کے حق میں تائید متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-19

اعتماد ووٹ - بہار کے بی جے پی اراکین اسمبلی کا مانجھی کے حق میں تائید متوقع

پٹنہ
پی ٹی آئی
20فروری کو اسمبلی میں مجوزہ اعتماد ووٹ میں بہار کے بی جے پی اراکین اسمبلی کی جانب سے وزیر اعلیٰ جتن رام مانجھی کی تائید متوقع ہے جیسا کہ پیر کی دن کی رپورٹ سے اس بات کا انداہ ہوتا ہے ۔ بی جے پی ترجمان ونود نارائن جھا نے کہا کہ اس ضمن میں میٹنگ جاری ہے اور عام رجحان یہی ہے کہ مانجھی کی تائید کی جانی چاہئے۔ تا حال تمام بی جے پی اراکین کا یہی خیال ہے ۔ حالیہ تازہ ترین پیدا شدہ صورتحال پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جنتادل یو قائد کے سی تیاگی نے کہا کہ ان سب کو اسی بات کا یقین تھا کہ مانجھی کی خواہشات کے اس تمام ڈرامہ کے پس پردہ بی جے پی ہی کارفرما ہے ۔ نتیش بھی بہار چیف منسٹر پر یہ الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ وہ بی جے پی ہی کی ایماء پر معاملہ کو پیچیدہ بنانے کوشاں ہیں ۔ دوسری جانب مانجھی کا کہنا ہے کہ جے ڈی یو قائد اس بات کے خواہاں ہیں کہ وہ محض ربر اسٹامپ بن کرر ہیں جو انہیں کسی حال مطلوب نہیں۔ مانجھی کو پارٹی سے بے دخل کردئے جانے کے بعد اسپیکر نے انہیں ایک غیر مربوط رکن قرار دے دیا ۔ دوسری جانب نتیش کمار کو جے ڈی یو قانون ساز اسمبلی قائد منتخب کیا جاکر وزارت اعلیٰ کے منصب کے لئے دعویٰ پیش کردیا گیا ۔ بہار میں گورنر سے ملاقات کرنے کے بعد نتیش نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا کہ ایوان کی اکثریت ان کی تائید میں ہے ۔ کل پارٹی قومی صدر شرد یادو اور اسمبلی میں پارٹی وہپ چیف شراون کمار کی اجازت کے بعد جے ڈی یو صدر بسستھا نارائن سنگھ نے مانجھی کے ساتھ وفاداری کرنے کے باعث اپنی صفوں سے7اراکین اسمبلی کو معطل کردیا جن میں نریندرا سنگھ، برسین پٹیل ، شاہد علی خان، سمراٹ چودھری ، نتیش مشرا، مہاچندرا پرساد سنگھ اور بھیم سنگھ شامل ہیں۔

Confidence vote: Bihar BJP MLAs may support Jitan Ram Manjhi on February 20

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں