سوائن فلو - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تمام کلاسس 25 فروری تک معطل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-17

سوائن فلو - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تمام کلاسس 25 فروری تک معطل

علی گڑھ
پی ٹی آئی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) سے، گزشتہ24گھنٹوں میں سوائن فلو کے مزید کیسس کی اطلاع ملنے پر حکام نے 25فروری تک تمام کلاسس معطل کردی ہیں ۔ احتیاطی اقدام کے طور پر یہ فیصلہ آج یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کے ایک اجلاس میں کیا گیا ۔ کار گزاروائس چانسلر بریگیڈر ایس احمد علی نے ۔ تاہم یونیورسٹی کے دفتر کام کرتے رہیں گے ۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ13فروری کو اے ایم یو ویمنس کالج کی ایک انڈر گریجویٹ طالبہ رشدہ پرویز جنہیں سوائن فلو کے علاج کے لئے دہلی لے جایاجارہا تھا، راستہ میں فوت ہوگئیں ۔رشدہ، دیگر 187طالبات کے ساتھ گزشتہ دو ہفتہ قبل جنوبی ہند کے دورہ پر گئیں تھیں ۔ واپسی کے بعد ان میں سوائن فلو کی علامات ظاہر ہوئیں۔ اس دورہ میں شریک کم از کم دیگر7 طالبات میں بھی یہ علامات پائی گئیں ۔ان طالبات کو یونیورسٹی ہیلتھ سرویس کے ایک علیحدہ وارڈ میں رکھا گیا۔

Swine Flu scare: Aligarh Muslim University suspends classes till Feb 25

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں