سشما سوراج کی بیجنگ میں آمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-01

سشما سوراج کی بیجنگ میں آمد

بیجنگ
پی ٹی آئی
وزیر خارجہ سشما سوراج ، چین کے4روزہ دورہ پر آج یہاں پہنچ گئیں ۔ وہ یہاں اپنے قیام کے دوران صدر چین زی جن پنگ سے ملاقات کریں گی اور اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ مختلف باہمی اور ہمہ رخی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گی۔ علاوہ ازیں وہ روس، ہند ۔ چین( آر آئی سی) کے سہ فریقہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔62سالہ سشما سوراج نے سال گزشتہ وزارت خارجہ ہند کا عہدہ سنبھالا تھا ۔ اس کے بعد ان کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہے ۔ توقع ہے کہ وہ تبت میں کیلاش۔ مانسروریاترا کے دوسرے راستہ کی کشادگی کے انتظامات کو قطعیت دیں گی ۔ اس سلسلہ میں چین نے سال گزشتہ ہندوستانی یاتریوں کے لئے راستہ کو کھول دینے سے اتفاق کیا تھا ۔ سشما سوراج کے ساتھ وفد میں نئے معتمد خارجہ ایس جئے شنکر اور وزارت خارجہ کے دیگر سینئر عہدیدارہیں ۔ جئے شنکر کو دوہی روز قبل معتمد خارجہ ہند مقرر کیا گیا ہے ۔ اس کے بعد ان کا یہ بھی پہلا بیرونی دورہ ہے ۔

Sushma Swaraj arrives in Beijing on four-day visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں