فوجیوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے وزیر دفاع منوہر پاریکر کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-01

فوجیوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے وزیر دفاع منوہر پاریکر کی ہدایت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ انہوں نے فوج کو یہ ہدایت دی ہے کہ جہاں تک ممکن ہوسکے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران فورس کی ہلاکتوں کی روک تھام کو یقینی بنائے اور وہ ضروری احتیاطی اقدام کررہی ہے ۔ منوہر پاریکر جنہوں نے کرنل ایم این رائے کے ارکان خاندان سے ملاقات کی بتایا کہ انہوں نے شخصی طور پر ہر ممکن مدد کا تیقن دیا ہے ۔ واضح رہے کہ کرنل ایم این رائے27جنوری کو جموں و کشمیر میں دہشت گرد وں کے ساتھ انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگئے تھے۔ منوہر پاریکر نے کہا فوج کو میری ہدایات بے حد واضح ہیں ۔ جہاں تک ممکن ہوسکے اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ آپ اپنے ساتھیوں سے محروم نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے گزشتہ دو ماہ کے دوران مناسب احتیاطی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کرنل رائے کو خراج عقیدت بھی پیش کیا اور کہا کہ وہ ایک بہاد ر عہدیدار تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں