دہلی عام انتخابات - عام آدمی پارٹی اور بی جے پی میں انتخابی جنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-01

دہلی عام انتخابات - عام آدمی پارٹی اور بی جے پی میں انتخابی جنگ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
عام آدمی پارٹی نے آئندہ 7 فروری کو دہلی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے آج اپنا منشور جاری کردیا جس میں اس شہر کو مکمل ریاست کا درجہ دلانے اور اس شہر کو تجارتی مرکز بنانے و نیز برقی کی شرحوں کو کم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔ خواتین کے لئے حفاظتی اقدامات میں وسعت پیدا کرتے ہوئے شہر میں10لاکھ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے ،20نئے کالجس کھولنے، واجبی شرحوں پر پینے کا صاف پانی فراہم کرنے، ایک فری وائی فائی زون قائم کرنے اور دیگر اقدامات کا وعدہ کیا گیا ہے ۔ صدر اے اے پی اروند کجریوال نے یہ منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ(منشور)ان کی پارٹیکے لئے ایک مقدس دستاویز ہے ۔ تقدیس کے اظہار کے لئے انہوں نے’’ گیتا، بائبل، قرآن حکیم اور گرو گرنتھ صاحب کا حوالہ دیا‘‘ ملازمت کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لئے ایک روڈ میاپ دیتے ہوئے سابق چیف منسٹر نے کہا کہ’’ ہم دہلی کو ایک تجارتی ، سیاحتی ، تعلیمی اور خدمات کا مرکز بنانا چاہتے ہیں ، اس طرح دہلی میں روزگار کے مزید مواقع کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔ جن لوک پال بل اور سوراج بل کی منظوری کو اے اے اپی حکومت ترجیح دے گی ۔‘‘ ہم چاہتے ہیں کہ ہر خاتون اپنے آپ کو محفوظ و مامون محسوس کرے ۔ شہر کے طول و عرض میں زائد از10لاکھ سی سی ٹی وے کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔ ہر سرکاری بس میں ایک سیکوریٹی گارڈ تعینات کیاجائے گا ۔ اروند کجریوال نے کہا کہ70نکات پر مشتمل لائحہ عمل کے حامل منشور کو برسر اقتدار آنے کے بعد روبہ عمل لایاجائے گا جیسا کہ قبلا زیں49روز کی حکومت کے دوران کیا گیا تھا ۔ برقی شرحوں میں50فیصد کمی کردی جائے گی ۔ منشور جاری نہ کرنے کے بی جے پی کے موقف پر طنز کرتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ بی جے پی کوئی وعدہ کرنے سے کترا رہی ہے کیونکہ اس پارٹی نے2014ء کے لوک سبھا انتخابات کے وقت کئے گئے وعدوں میں سے کسی بھی وعدہ کی تکمیل نہیں کی۔‘‘بی جے پی نے قیمتوں میں کمی لانے کی بات کہی تھی لیکن قیمتوں میں تو بلا روک ٹوک اضافہ ہورہا ہے ۔ بی جے پی برقی شرحوں میں کمی کرنے کی بات بھی کہی تھی لیکن جب وہ بر سر اقتدارآئی ہے ان شرحوں میں دو مرتبہ اضافہ ہوا ہے ۔‘‘ کجریوال نے کہا کہ بی جے پی کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ دہلی کے عوام اس شہر کے لئے مکمل ریاست کا درجہ حاصل کرنا نہیں چاہتے ۔ کانگریس کے تعلق سے کجریوال نے کہا کہ اپنے 15سالہ دور اقتدار میں اس پ ارٹی نے3منشور جاری کئے جن میں بلند بانگ دعوے کئے گئے تھے لیکن افسوس کہ بیشتر وعدے شرمندہ تعبیر نہیں ہوئے۔
نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عام آدمی پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پارٹی’’ پ یٹھ میں خنجر گھونپنے والی پارٹی‘‘ ہے اور دہلی کے عوام، کجریوال کی زیر قیادت پارٹی کو ووٹ دینے کی’’غلطی‘‘ کا اعادہ نہ کریں ۔ یہاں انتخابی ریالی سے اپنے زائد از نصف گھنٹہ کے خطاب میں نریندر مودی نے عوام سے خواہش کی کہ وہ بی جے پی کے حق میں واضح فیصلہ دیں ۔ انہوں نے زور دیر کہا کہ بی جے پی ایسی صاف ستھری اور مستحکم حکومت فراہم کرے گی جس کو عوام نے ماضی میں ’’ہرگز نہیں دیکھا ہوگا۔‘‘ اس طرح مودی نے عام آدمی پارٹی کے اہم انتخابی موضوع کا جواب دیا۔(2013میں منعقدہ دہلی اسمبلی انتخاب میں بی جے پی سادہ اکثریت نہیں حاصل کرپائی تھی۔) اے اے پی کا نام لئے بغیر مودی نے لوک سبھا انتخابات میں اس پارٹی کی کارکردگی کا مضحکہ اڑایا اور کہا کہ اس پارٹی نے’’ضمانتیں ضبط کرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔وہ لوگ جنہیں آپ نے گزشتہ مرتبہ ووٹ دیا تھا ، انہوں نے آپ کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔ ان لوگوں نے آپ کے خوابوں کو چکنا چور کردیا اور دہلی کو تباہ کردیا ۔ آپ نے(رائے دہندوں)نے لوک سبھا انتخابات میں انہیں خوب سزا دی تھی۔ عوام اپنی غلطیاں بار بار نہیں دہراتے ۔‘‘ نریندر مودی نے جو مشرقی دہلی کے علاقہ وشواس نگر میں ریالی سے خطاب کررہے تھے ۔ دہلی کو ہندوستان کا چہرہ قرار دیا اور کہا کہ یہ اسمبلی انتخابات یہ فیصلہ کریں گے کہ عالمی اسٹیج پر دہلی کو کس طرح دیکھا جاتا ہے ۔‘‘ہندوستان کی شناخت کے لئے دہلی سے بہتر کوئی اور مقام نہیں ہے ۔‘‘مودی نے کرن بیدی کو ان کی انتظامی صلاحیتوں پر مبارکباد دی ۔ (بیدی کو پارٹی کے امیدوار چیف منسٹری کی حیثیت سے پیش کئے جانے پر دہلی بی جے پی میں کچھ ناراضگیاں پائی جاتی ہیں۔) وزیر اعظم نے کہا کہ’’ وہ (کرن بیدی) دہلی سے اچھی طرح واقف ہیں۔ انہیں انتظامی تجربہ ہے ۔ وہ دہلی کی تاریخ اور جغرافیہ سے بخوبی واقف ہیں ۔ وہ مضبوط ارادہ کی حامل خاتون ہیں ۔ وہ دہلی کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گی۔‘‘ مودی نے کہا کہ ان کی حکومت ، رشوت ستانی کے خلاف پ ہلے ہی ایک جنگ شروع کرچکی ہے ۔ انہوں نے دہلی کے جھونپڑ پٹی علاقوں کو ترقی دینے کا وعدہ بھی کیا اور کہا کہ’’ میری حکومت، غریبوں کیلئے ہے ۔ تمام جھونپڑ پٹی علاقوں میں2022تک کنکریٹ کے مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے ۔ اس سال میں ہندوستان اپنی آزادی کی75ویں سالگرہ تقاریب منائے گا اور میں ان تقاریب کو دہلی سے شروع کرنا چاہتا ہوں ۔
نئی دہلی
یو این آئی
مشرقی دہلی میں بی جے پی ریلی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ مودی کی تقریر مواد اور مدعے سے عاری تھی ۔ یہاں رپورٹرس سے بات چیت کرتے ہوئے اے آئی سی سی کے ترجمان رندیپ سورجیلا نے مودی پر الزام لگایا کہ دہلی کے ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے مودی نے امریکی صدر اوباکا کا استعمال کیا ۔ اسے انہوں نے دہلی کی جنگ جیتنے کیلئے مایوس وزیر اعظم کے مایوس اقدام سے تعبیر کیا ۔ مودی کے این ڈی اے حکومت کی جن دھن یوجنا کے تحت لاکھوں بنک اکاؤنٹس کھولنے کے دعویٰ پر انہوں نے کہا کہ اس میں سے تقریباً7.5کروڑ کھ اتے یوپی اے دور حکومت میں کھل گئے تھے ۔ دہلی کو مکمل ریاست کے درجہ کے معاملہ پر سرجیوالہ نے کہا کہ بی جے پی کار ریاست کے درجہ پر موقف نرم ہے جب کہ کانگریس مکمل ریاست کے لئے مطالبہ کررہی ہے ۔
نئی دہلی
ایجنسیز
بی جے پی نے آج جاری ہوئے آپ کے منشور کو مستعار لیا ہوا ہے ، اور چھینا ہوا ہے ۔ بی جے پی نے کہا کہ ان کی حریف پارٹی کے گئے وعدہ قابل اعتبار نہیں ہیں۔ منشور کو دل بہلا نے والا قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے کہا کہ آپ کے پاس دہلی کی ترقی کا بلیو پرنٹ نہیں ہے ۔ اس منشور سے پتہ چلتا ہے کہ یہ گزشتہ منشور کا چربہ ہے ۔ کئی نکات پر بی جے پی کے مستقبل کے منصوبوں سے مستعار لئے گئے ہیں۔

Delhi elections 2015: AAP goes 'positive' to fight BJP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں