افضل گرو کی برسی کے موقع پر کشمیر میں عام ہڑتال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-10

افضل گرو کی برسی کے موقع پر کشمیر میں عام ہڑتال

سری نگر
یو این آئی
وادی کشمیر میں عام ہڑتال کی وجہ سے روزانہ کی زندگی آج متاثر رہی۔ محمد افضل گرو کی دوسری برسی کے موقع پر آج وادی میں عام ہڑتال کی گئی۔ افضل گرو کو آج ہی کے دن سال2013میں تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی ۔ پارلیمنٹ حملہ کیس میں انہیں سزائے موت دی گئی۔ حریت کانفرنس جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی ، نیشنل فرنٹ ، اور علیحدگی پسند دوسری تنظیموں نے عام ہڑتال کی اپیل کی تھی۔ دکانات اور کاروباری ادارے بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک برائے نام رہی، تاہم سیول لائن اوراپ ٹاؤن میں بعض پراسٹیٹ وہیکلس دوڑتی رہیں سیکوریٹی فورسس نے بعض سڑکیں بند کردیں اور خاردار تاریں لگاد یں ۔ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایس آر ٹی سی) کی بسس بھی نہیں چلائی گئیں۔ سرکاری دفاتر ، بینکوں اور دوسرے کاروباری اداورں اور حکومت کے زیر انتظام اداروں میں کام متاثر ہوا تاہم بعض بینکوں نے کام کیا، تاہم حاضری بہت کم تھی ۔ اس وقت سڑکوں پر پھیری لگا کر اشیاء فروخت کرنے والوں کی تعداد بھی کم تھی ۔ اس اور شمالی کشمیر کے دوسرے ٹاؤنس اور تحصیل ہیڈ کوارٹرس میں مکمل بند رہا ۔ سوپور کے ٹاؤن شپ کی رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ افضل گرو سوپور کے پیس ٹاؤن شپ کے ساکن تھے ۔ دکانات اور دوسرے کاروباری ادارے بند تھے اور سڑکوں پر ٹریفک نہیں تھی ۔ہڑتال کی وجہ سرکاری دفاتر اور بینکوں میں کام متاثر رہا ۔ زائد سیکوریٹی فورسس سوپور کے علاوہ دوسرے بڑے ٹاؤنس میں متعین کردی گئی ، تاکہ نظم و نسق برقرا ر رہے ۔ سیکوریٹی فورسس نے اولڈ ٹاؤن اور سیول لائنس مربوط کرنے والے پلوں کو بھی بند کردیا ۔ جنوبی کشمیر اور دوسرے ٹاؤنس اور تحصیل ہیڈ کوارٹرس میں کاروباری اور دوسری سر گرمیاں مفلوج رہیں ۔ اننت ناگ سے موصولہ رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہیں تھی ۔ وادی کشمیر کے دوسرے حصوں میں بھی دکانات اور کاروباری ادارے بند رہے ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔

دریں اثنا نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب کانگریسی رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے آج کہا ہے کہ پارلیمنٹ حملہ کے خاطی افضل گرو کو دی گئی پھانسی’’غلط‘‘ تھی ۔ اور نعش کی واپسی کے مسئلہ پر غلط خراب طریقہ اختیار کیا گیا تھا ۔ اندیشہ ہے کہ تھرور کے ان ریمارکس سے تنازعہ پیدا ہوسکتا ہے ۔ تھرور نے مسئلہ پر اپنے ٹوئیٹر پر ان ریمارکس کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ افضل گرو کو پھانسی کی سزا غلط اور خراب طریقہ سے دی گئی تھی۔ یعنی دونوں اعتبار سے سزا غلط تھی ۔ گرو کے خاندان کو خبر دار کیاجانا چاہئے تھا۔ آخری ملاقات کا موقع دیاجانا چاہئے اور نعش کو واپس کیاجانا چاہئے تھا ۔ یہاں یہ بات بتادی جائے کہ افضل گرو کو9 فروری2013کو تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی ۔ افضل گرو کی پھانسی کے فوری بعد اس کی فیملی نے حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ انہیں اس سزا کا علم ٹی وی چیانلوں اور حکومت جموں و کشمیر سے ہوا تھا اور مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں ان سے کوئی ربط نہیں کیا تھا ۔ جبکہ مرکز نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اسپیڈ پوسٹ سے اس کی اطلاع ان کے افراد خاندان کو دی تھی ۔ تھرور کا یہ بیان جموں و کشمیر کے پانچ کانگریسی ممبران اسمبلی کے افضل گرو کی پھانسی کو غلط ٹھہرانے کے بعد آیا ہے ۔ کانگریس ایم ایل ایز نے15روز قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ گرو کی فیملی کو ان سے نہ ملنے دینا ایک غلطی تھی ۔ جموں و کشمیر میں پی ڈی پی نے کانگریس کے گرو کے مسئلہ پر اس یوٹرن پر نکتہ چینی کی ہے ۔

J&K strike on second death anniversary of Mohammad Afzal Guru

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں