مطلوبہ سند کے مطابق پیشہ کی تبدیلی ممکن ہوگی - سعودی وزارت محنت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-20

مطلوبہ سند کے مطابق پیشہ کی تبدیلی ممکن ہوگی - سعودی وزارت محنت

ریاض
اردو نیوز (سعودی عرب)
پیشہ تبدیل کرانے کے لئے سعودی حکومت نے دو شرطیں مقرر کردیں ۔ پہلی شرط یہ ہے کہ جو پیشہ اختیارکیاجارہا ہاس کے مطابق کارکن کے پاس سند ہونا ضروری ہے ۔ دوسری شرط یہ ہے کہ جس ادارے میں کام کررہا ہو وہاں اس پیشے کا کام بھی موجود ہو ۔ اگر ان دونوں شرطوں میں سے کوئی ایک پوری نہیں ہورہی ہوگی تو ایسی حالت میں پیشہ تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ یہ پابندی ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب کہ جمادی الاول کے پہلے ہفتے سے ای خدمات کا سلسلہ وسیع پیمانے پر شروع کیا جارہا ہے ۔ ولی عہد دوم و زیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف گزشتہ ہفتے نقیمین کے لئے بیوی اور نابالغ بچوں کے ویزوں کے آن لائن اجراء کے نظام کا افتتاح کرچکے ہیں ، جمادی الاول سے اس پر عمل درآباد شروع ہوجائے گا۔ پیشہ کے موضوع اسی تناظر میں اٹھایا گیا ہے کیونکہ وہی مقیم غیر ملکی اپنے نابالغ بچوں اور بیوی کے لئے ویزے جاری کراسکیں گے جن کے اقاموں میں درج پیشے اسکی اجازت دیں گے ۔ آن لائن فیملی ویزوں کے اجراء کی سہولت سے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں دونوں کا وقت بچے گا ۔ استقدام کے دفاتر کے چکر لگائے بغیر ہی گھر بیٹھے ویزوں کا اجراء ہوجائے گا۔

Saudi Ministry of Labour statement on change of profession

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں