انقلاب اسلامی ایران کی 36 ویں سالگرہ - صدر حسن روحانی کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-12

انقلاب اسلامی ایران کی 36 ویں سالگرہ - صدر حسن روحانی کا خطاب

تہران
آئی اے این ایس
مغرب کو چاہئے کہ ایران کے خلاف عائد کردہ غیر انسانی اور غیر قانونی تحدیدات اٹھالیں کیونکہ تہران کے ساتھ جامعہ نیو کلیر معاملت کے قریب پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج یہ بات بتائی ۔ اسلامی جمہوریہ انقلاب کی36ویں سالگرہ کے موقع پر تہران کے آزاد چوک پر ایک بڑے ہجوم کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مغرب کو مشورہ دیا کہ وہ موقع کا مناسب استعمال کریں تاکہ معاہدہ تک رسائی ہوسکے ۔ ژنہوا خبر رساں ایجنسی نے یہ اطلاع دی ۔ جو لوگ یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ وہ تحدیدات کی وجہ سے بات چیت کی میز پر آیا ہے ، وہ دروغ گوئی کررہے ہیں ۔ روحانی نے کہا کہ ایران مذاکرات کے لئے تیار ہے تاکہ دنیا بھر میں امن وسیکوریٹی قائم کرنے میں مدد مل سکے ۔ اس مقصد کے لئے مغرب کو چاہئے کہ وہ غیر انسانی وغیر قانونی تحدیدات اٹھالیں تاکہ کوئی جامع نیو کلیر معاملت تک تہران رسائی حاصل کرسکے ۔ ملک بھر میں اسلامی جمہوریہ ایران کی36ویں سالگرہ منائی جارہی ہے جس میں شرکت کے لئے ہزاروں افراد ایران کے بڑے شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے جن کے ہاتھوں میں پرچم اور بیانرس ، مرحوم آیت اللہ خمینی کے تصاویر دیکھے گئے ۔ موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ائی کے پورٹریٹ بھی دیکھے گئے ۔ دارالحکومت تہران میں عوام بیانر کو لہراتے ہوئے دیکھے گئے اور وہ امریکی اور اسرائیل مخالف نعرے بلند کررہے تھے اور ایران کے پر امن نیو کلیر پاور کے استعمال کی تائید کا مطالبہ کررہے تھے ۔ صدر نے کہا کہ جب تحدیدات اٹھا لئے جائیں گے تب ایران اورP5+1گروپ کو فائدہ ہوگا ۔ واضح رہے کہ یہ گروپ امریکہ ، برطانیہ ، فرانس ، روس، چین اور جرمنی پر مشتمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران دباؤ اور تحدیدات سے خوفزدہ نہیں ہوگا اور اس نے مغربی دباؤ کے باوجود ترقی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مغرب کی تحدیدات کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو ایسی صورت میں ایران کے نیو کلیر مسئلہ پر نمٹنے کے لئے امکانی اتفاق رائے ممکن نہیں ہوگا ۔ نیو کلیر مذاکرات میں ہم یہ چاہتے ہیں کہ مشترکہ میدان مہیا کیاجائے تاکہ دونوں فریقین کو کامیابی کا احساس ہو ۔ ایران بین الاقوامی قوانین کے دائرہ کار میں نیو کلیر سرگرمیاں شفافیت کے ساتھ احیاء کرے گا اور دوسرے فریق کو چاہئے کہ غیر انسانی اور غیر قانونی تحدیدات اٹھالے ۔

On Revolution Day, Iran's President Calls For A 'Win-Win' Nuke Deal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں