داعش نے مصری فوج کے 10 حامیوں کے قتل کا ویڈیو جاری کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-12

داعش نے مصری فوج کے 10 حامیوں کے قتل کا ویڈیو جاری کیا

قاہرہ
یو این آئی
انتہا پسند تنظیم دولت اسلامی (داعش) نے ایک تازہ ویڈیو جاری کیا ہے جس میں مصر کے جزیرہ نما سینا میں مصری فوج کے حامی10شہریوں کو گولیاں مار کر ہلاک کرتے دکھایاگیا ہے ۔ ویڈیو فوٹیج میں داعش نے الزام عائد کیا ہے کہ قتل کئے گئے افراد اسرائیلی خفیہ ادارے موساد اور مصری فوج کے لئے جاسوسی کررہے تھے۔ قتل کے بعد ان سب کی نعشیں رفح کے علاقے میں ایک سڑک پر پھینک دی گئی ہے۔ فوٹیج میں مقتل شہریوں کے ان کے قتل سے قبل لئے گئے اعترافی بیانات بھی جاری کئے گئے ہیں جن میں انہوں نے مصری فوج کے لئے جاسوسی کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹیوٹر پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں کہا گیا ہے کہ مصری فوج کے ایجنٹوں کو موت کے گھاٹ اتارے جانے کی کارروائی رفح اور الشیخ زوید میں مصری فوج کے ہاتھوں مساجد اور مکانات کی مسماری کا انتقام ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مصری فوج نے12جنوری کو بھی ایک ویڈیو فوٹیج نشر کی تھی جس میں جزیرہ نما وادی سینا کے4شہریوں کو قتل ہوتے ہوئے دکھایا گیا تھا ۔ ان پر بھی مصری فوج کے ساتھ تعاون کا الزام عائدکیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ جزیرہ نما وادی سینا میں داعش سے وابستگی رکھنے والی انصار بیت المقدس نامی ایک تنظیم سر گرمہے ۔ مصر میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد انصار بیت المقدس نے پرتشدد کارروائیوں کا آغاز کیا تھا ۔ اس تنظیم نے داعش سے وفاداری کا عہد کیا ہے جو مصر کی فوجی حکومت کے لئے نہایت خطرناک بات ہے ۔

ISIS release beheading video showing murder of 10 men of 'Israel and Egypt's army'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں