( پریس ریلیز)
ریاست کیرلا کے پالا کا ڈ ضلع اوٹائی کاڈو نامی علاقے میں گزشتہ دنوں 3000سے زائد افراد مسلم لیگ، سی پی آئی ، پی ڈی پی اور مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے ممبران نے ایس ڈی پی آئی میں شمولیت اختیار کی۔ نئے ممبران کے استقبال کے لیے ایک عوامی اجلاس منعقد کیا گیا ، اس اجلاس میں پارٹی قومی صدر اے سعید نے شرکت کیا اور عوام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کے محروم ، مظلوم اور پسماندہ طبقات کو سیاسی طور پر با اخیتار بنانے کے لیے ایس ڈی پی آئی جد و جہد کررہی ہے اور ملک کے 20سے زائد ریاستوں میں عوام کی بے لوث خدمت کرتی آرہی ہے۔ صرف ریاست کیرلا میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں عوام ایس ڈی پی آئی کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ پارٹی ریاستی صدر نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں ایس ڈی پی آئی نے کسی بھی پارٹی سے اتحاد کئے بغیر یو ڈی ایف اور ایل ڈی ایف اتحاد کے ساتھ تنہا مقابلہ کیا تھا۔ ایس ڈی پی آئی کے 20امیدوار انتخابی میدان میں اتارے گئے اور پارٹی کو 2,73,847ووٹ حاصل ہوئے۔ کئی مقامات میں پارٹی تیسرے نمبر پر رہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی پی آئی صر ف انتخابات کے دوران نظر آنے والی پارٹی نہیں ہے بلکہ ملک کے طول و عرض میں روزانہ عوام کے مسائل کے لیے آواز اٹھاتی آرہی ہے۔ اس موقع پر پالاکاڈ ضلع صدر ای ایس راجا حسین ، ضلعی نائب صدر راجن، ضلعی سکریٹری ذاکر حسین، پارٹی خازن ایم نوشاد، قومی سکریٹری محی الدین کٹی فیضی،پارٹی ریاستی جنرل سکریٹری پی عبدالحمید ماسٹر،ریاستی نائب صدر تلسی درن ، ریاستی سکریٹری پی کے عثمان، سمیت ہزاروں ممبران اور کارکنان موجود رہے۔ اجلاس سے قبل پارٹی میں شامل ہونے والے نئے ممبران نے ضلعی اور ریاستی عہدیداران کی قیادت میں ایک ریالی کی شکل میں اجلا س گاہ پہنچے۔ اس اجلاس میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین بھی شامل رہیں۔
More than 3,000 people from district of Kerala join SDPI
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں