دہلی کی نئی حکومت سے ہر ممکنہ تعاون کریں - وزیر داخلہ کی دہلی پولیس کو ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-17

دہلی کی نئی حکومت سے ہر ممکنہ تعاون کریں - وزیر داخلہ کی دہلی پولیس کو ہدایت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج دہلی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ دہلی میں اروند کجریوال کی زیر قیادت حکومت کا مکمل ساتھ دیں ۔ انہوں نے مودوی کے خیالات کو دہراتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے کہہ دیا ہے کہ بلا لحاظ سیاسی وابستگی وفاقی تعاون کے جذبہ کے تحت تمام ریاستوں کو ہر ممکنہ مدد کی جائے گی۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے دہلی پولیس کی68ویں یوم تاسیس کی پریڈ کیس لامی لینے کے بعد کہا میں آپ کو یہ یاددلانا چاہتا ہوں کہ دہلی میں نئی حکومت قائم ہوئی ہے ، ایک نئی پارٹی نے عوام سے خط اعتماد حاصل کرتے ہوئے نئی حکومت قائم کی ہے۔ راجناتھ سنگھ نے پولیس سے کہا کہ میں توقع رکھتا ہوں کہ آپ نئی حکومت سے مکمل طور پر تعاون کریں گے۔ اسی طرح ہم شہر کو ترقی دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاستییں ترقی کرتی ہیں تو ملک میں ہر سمت ترقی ہوگی۔ہم اس بات پریقین رکھتے ہیں کہ جب تک ریاستی ترقی نہ کریں ، ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔ چاہے ریاست میں کسی بھی پارٹی کی حکومت قائم ہو ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نے اسی طرح کی بات کہی ہے ۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ تمام ریاستوں کو سیاسی خطوط سے اوپر اٹھ کر مکمل مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس طرح ہندوستان وفاقی تعاون کے ذریعہ دنیا کی بڑی طاقت بن سکتا ہے ۔ انہوں نے دارالحکومت دہلی میں خواتین کی حفاظت کے لئے پولیس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی ستائش کی تاہم انہوں نے یاددہانی کروائی کہ اس سمت میں کئی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ میں نئی حکومت کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ دہلی پولیس شہر کے لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کے لئے مکمل تعاون کرے گی ۔ اس سلسلہ میں کوئی بھی غیر سماجی عناصر کو ترقیاتی کاموں کو بکھیرنے کا موقع نہیں دیاجائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ کئی چیلنجوں کے باوجود دہلی پولیس بہتر کارکردگی انجام دے رہی ہے ۔ دہلی جیسے منفرد شہر میں سیکوریٹی فراہم کرنا ایک بڑا کام ہے ۔ کئی چیلنجوں کے باوجود دہلی پولیس بہتر طریقہ سے کام کررہی ہے ۔ اسی دوران حالیہ دنوں چرچوں پر حملوں کا ذکر کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ دہلی پولیس کے کمشنر اور دیگر عہدیداراس طرح کے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لئے سخت اقدامات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں مختلف طبقات رہتے ہیں اور چھوٹے سے واقعات قومی خبر بن جاتی ہے جس کے باعث دہلی پولیس کی شبیہ متاثر ہوتی ہ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو اپنی شبیہ کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے بہت زیادہ مستعدی سے کام کرنا ہوگا ۔ اس تقریب میں دہلی کے پولیس کمشنر بی ایس بسی نے چیف منسٹر اروند کجریوال اور ان کا کابینی رفقاء کو مدعو کیاتھا ،تاہم نئی تشکیل پائی حکومت کی جانب سے کسی نے بھی شرکت نہیں کی ۔ اس پر مرکزی وزیر داخلہ اور کمشنر بسی نے میڈیا سے کہا کہ اسے اس مسئلہ کوبڑھا چڑھا کر پیش نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو اس بات پر بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کرنا چاہئے ۔ شرکت کرنا یا نہ کرنا ان کا اختیار تمیزی ہے ۔ آپ کو روایت کو دیکھنا چاہئے ۔ا س سے قبل بھی کابینہ سے کسی نے بھی شرکت نہیں کی تھی ۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اروند کجریوال کل منعقد شدنی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے پولیس کو دہلی میں مقیم شمال مشرقی علاقہ کے لوگوں کو خاطر کواہ سیکوریٹی فراہم کرانے پر زیادہ توجہ دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ انہیں خاطر خواہ سیکوریٹی فراہم کرائی جائے تاکہ یہاں وہ خود کو الگ تھلگ محسوس نہ کریں ۔ خواتین کے خلاف جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز سے تمام ریاستوں سے آبروریزی جیسے جرائم کی انکوائری کے لئے الگ سے برانچ کھولنے کو کہا گیا ہے ۔ خواتین کے تحفظ کے لئے شروع کئے گئے موبائل ایپ( ہمت) کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے خواتین کے اندر اعتماد پیدا ہوگا اور تحفظ کے احساس میں بھی اضافہ ہوگا ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے دہلی پولیس سے کہا کہ وہ دارالحکومت کے ڈیولپمنٹ کے لئے یہاں بننے والی نئی حکومت کے ساتھ تعاون کرے ۔ ملک کیت رقی کے لئے اس کی راجدھانی کی ترقی بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو غریب پھیری والوں، رکشہ پلروں اور چھوٹے دکان داروں کے تئیں ہمدردانہ رویہ اپنانا چاہئے ۔ اقلیتی فرقہ کے تحفظ کا ذکر کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے یقین دہانی کرائی کہ مرکز اور دہلی پولیس اس فرقہ اور اس کے مذہبی اداروں کے تحفظ کے تئیں عہد کی پابند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے1984کے سکھ مخالف فسادات کی جانچ کے لئے حال ہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل کی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اب متاثرین کو انصاف مل سکے گا ۔ سنگھ نے کہا کہ انہیں اس بات کا احساس ہے کہ دہلی جیسے حالات والے شہر میں سیکوریٹی کا کام آسان نہیں ہے ۔ دہلی جیسے چیلنجوں کے باوجو د دہلی پولیس کی کارکردگی ٹھیک ہے ۔ وزیر داخلہ نے دہلی پولیس کی تعلیمی اور بہبودی فنڈ کے لئے پانچ کروڑ روپے کی رقم دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

Home Minister Rajnath Singh asks Delhi Police to extend full support to AAP government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں