قطر داعش کو شکست دینے کے لیے پرعزم - امریکہ کو یقین دہانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-26

قطر داعش کو شکست دینے کے لیے پرعزم - امریکہ کو یقین دہانی

قطر کے امیر نے امریکہ کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران صدر امریکہ بارک اوباما کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا ملک دولت اسلامیہ کو شکست دینے کے تئیں پرعزم ہے۔ اوباما نے کہا کہ شیخ تمیم بن حماد الثانی اسلامی انتہا پسندی کے خلاف لڑنے اور شام میں اعتدال پسند اپوزیشن کے ساتھ تعاون کرنے کے تئیں پرعزم ہیں ۔ قطر دولت اسلامیہ سے نبرد آزماامریکہ کی قیادت والے اتحاد کا حصہ ہے ۔ دولت اسلامیہ کا عراق اور شام کے ایک بڑے حصے پر قبضہ ہے ۔ اوباما نے اول آفس میں صحافیوں سے کہا کہ دونوں رہنماؤں کو شام کی صورتحال پر تشویش ہے اور دونوں نے شامی صدر بشار الاسد کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ اوباما نے مزید کہا کہ ہم یہاں اعتدال پسند اپوزیشن کی حمایت کرتے رہیں گے اور ہمارا اب بھی یہ خیال ہے کہ بشار الاسد کو جب تک اقتدار سے بے دخل نہیں کیاجاتا ملک میں استحکام ناممکن ہے ۔ اسد اقتدار میں رہنے کا جواز کھو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وہاں کامیابی کیسے ملے گی یہ ایک بڑا چیلج ہے اور ہم نے اس کام کی تکمیل کے لئے خیالات کا تبادلہ خیال کیا ہے ۔ ماضی میں اس طرح کے شبہات ظاہر کئے گئے تھے کہ اس خطہ میں تشدد میں ملوث گروپوں کے لئے قطر نے رقم فراہم کی ہے۔ شیخ تمیم اور اوباما نے لیبیا اور یمن کے حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ قطر کے امیر نے کہا کہ اوباما نے ان سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین امن کے عمل کے لئے عہد بند ہیں ۔ انہوں نے اوول آفس میں صحافیوں کے سامنے اوباما سے کہا کہ مجھے آپ سے یہ سن کر خوشی ہوئی ہے کہ آپ فلسطین میں امن کے عمل کے تئیں عہد بند ہیں۔

Qatar assures US it is committed to fighting ISIS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں