ہندوستان ساری دنیا میں قائدانہ کردار کا حامل بن سکتا ہے - وزیر اعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-08

ہندوستان ساری دنیا میں قائدانہ کردار کا حامل بن سکتا ہے - وزیر اعظم مودی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریند رمودی نے آج ہندوستانی سفارت خانوں کے سربراہوں کی کانفرنس کا افتتاح کیا اور ملک سے باہر خدمات انجام دینے کے دوران اپنی جانوں کی قربانی دینے والے عہدیداروں کو خراج پیش کیا ۔ سفارتکاروں 4روزہ کانفرنس کے افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے دنیا بھر میں ہندوستانی مشن کے سربراہوں سے موجودہ خاص طور پر بین الاقوامی ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان کو دنیا میں اہم رول دلانے کے لئے کام کرنے کی اپیل کی ہے۔ نریندر مودی نے آج یہاں تقریباً110ہندوستانی مشنوں کے سربراہوں کی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایسا خاص ماحول قائم ہے جس میں دنیا ہندوستان گلے لگانے بے قرار ہے اور ہندوستان یقین کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے ہندوستنای مشن کے تمام سربراہوں سے کہا کہ ہندوستان کو ایک متوازن طاقت کی بجائے دنیا میں اہم رول میں ادا کرنے کے لئے وہ اس خاص ماحول کا استعمال امن اور خوشحالی کے لئے جو نئے خطرات اور چیلنج سامنے آرہے ہیں ان کا مقابلہ کریں ۔ عالمی سطح پر اخوت اور امن کے لئے قیام کے لئے کام کرنے کی غرض سے ہندوستان کو ان چیلنجوں سے نمٹنے اور دنیا کی مدد کرنے کی بڑی ذمہ داری نبھانی چاہئے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر خارجہ سشما سوراج کے ہمراہ جواہر لال نہرو بھون میں واقع دفتر وزارت خارجہ میں ایک یادگار کا افتتاح بھی انجام دیا۔

Place India in a leading role: PM Modi to top Indian diplomats

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں