امریکہ ہندوستان کے نیوکلیر پراجکٹس میں سرمایہ کاری کے لئے پرامید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-11

امریکہ ہندوستان کے نیوکلیر پراجکٹس میں سرمایہ کاری کے لئے پرامید

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکی کمپنیاں ہندوستان کے نیو کلیر پراجکٹس میں حصہ لیں گی کیونکہ دونوں ممالک مختلف معاملات پر مناسب سمجھوتہ پر پہنچ چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ چند دن قبل ہی ہندوستان نے یہ واضح کیا تھا کہ ری ایکٹرس کے بیرونی سربراہ کنندوں کو حادثہ کی صورت میں عدالت میں نہیں گھسیٹا جاسکتا ۔ وائٹ ہاؤس میں ڈپٹی نیشنل سیکورٰٹی مشیر بن روڈس نے کہا کہ چونکہ ہند ، امریکہ مناسب سمجھوتہ پرپہنچ چکے ہیں لہذا میں سمجھتا ہوں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ ہمیں امید ہے کہ ہماری کمپنیاں اپنی تشویشات کو دور کریں گی اور ہندوستان میں اپنا حصہ ادا کریں گی ۔ روڈس نے جو صدر بارک اوباما کے حالیہ دورہ ہند میں ساتھ تھے ، کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ امریکی تاجروں کی تشویشات دور ہورہی ہیں ۔ جس کی بناء پر وہ ہندوستان کی نیو کلیر انڈسٹری میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ روڈس ے جن کو اوباما کا قریبی ساتھی سمجھاجاتا ہے ، کہا کہ ہندوستان سے لوٹنے کے بعد اوباما انتظامیہ نے ہندوستانی حکومت کے ساتھ اپنے سمجھوتہ کے تعلق سے امریکی کمپنیوں کو واقف کرایا ، اوباما کے دورہ ہند کا سب سے کامیاب حصہ سیول نیو کلیر معاملہ رہا۔

US hopes to invest in India's nuclear projects

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں