سوئیڈن میں فلسطین کا پہلا سفارتخانہ کھل گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-12

سوئیڈن میں فلسطین کا پہلا سفارتخانہ کھل گیا

اسٹاکہوم
یو این آئی
سوئیڈن میں فلسطین کا پہلا سفارتخانہ کھل گیا ۔ واضح رہے کہ سوئیڈن کی پارلیمنٹ نے پچھلے سال اکتوبر میں فلسطین کو ایک آزاد مملکت کے طور پر تسلیم کیا تھا ۔ سفارتخانے کے افتتاح کے موقع پر فلسطینیوں کی بڑی تعداد بھی سفارتخانہ کے باہر موجود تھی ۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر سوئیڈن نے فلسطین میں تعمیر و ترقی کے لئے امداد کا اعلان کیا ۔ اسٹاکہوم میں کھلنے والا یہ سفارتخانہ مغربی یوروپ میں پہلا فلسطینی سفارتخانہ ہے ۔ وزیر اعظم سوئیڈن اٹیفن لوفین نے فلسطین کو ایک آزاد مملکت تسلیم کرتے وقت کہا تھا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیل اور فلسطین کے تنازعہ کا صرف ذو مملکتی حل ممکن ہے۔ پارلیمنٹ سے اپ نے خطاب میں انہوں نے واضح کردیا تھا کہ قیام امن کے لئے بقائے باہمی کے تحت دونوں ممالک کو تسلیم کیاجانا ضروری ہے اس لئے سوئیڈن نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھی2012میں فلسطین کو ایک آزاد مملکت کا درجہ دیا تھا مگر اس عالمی ادارے کے رکن ممالک سمیت یورپی ممالک نے ابھی تک فلسطین کی اس حیثیت کو تسلیم نہیں کیا ہے ۔ گزشتہ سال کے اواخر میں برطانوی پارلیمنٹ میں بھی فلسطین کو آزاد ملکت تسلیم کرنے کے حق میں ایک علامتی قرار داد منظور کی گئی تھی ۔ لیکن اس سے برطانوی حکومت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں اب تک نہیں آئی ۔ وہ اس قرار داد پر عمل در آمد کی پابند بھی نہیں ۔ باجودیہ کہ اس اقدام کو بین الاقوامی شناخت کے لئے کوشاں فلسطینیوں کی علامتی کامیابی سمجھاجاتا ہے ۔ برطانیہ فلسطین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر فلسطین کو ایک زاد مملکت تسلیم کرنے سے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن قائم کرنے میں مدد ملے تو وہ یہ قدم اٹھا سکتا ہے ۔

First Palestinian embassy in W. Europe opens in Sweden

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں