پاکستان نے 172 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-16

پاکستان نے 172 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

کراچی
پی ٹی آئی
پاکستان نے آج ایک خیر سگالی اقدام کرتے ہوئے172ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے ۔ مالیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ محمد سہتو نے بتایا کہ ہمیں آج رہائی کے احکام ملے ہیں ، ہم نے قیدیوں کو رہاکردیا ہے جو ٹرین کے ذریعہ واگھا کا سفر کریں گے۔ مچھیروں کو مبینہ طور پر بحر عرب میں علاقائی پانی کی خلاف ورزی پر کراچی میں مالیر اور لانڈی ڈسٹرکٹ جیل میں رکھا گیا تھا ۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت کیا گیا جب ہند۔ پاک وزرائے اعظم نے اعلیٰ سطحی رابطوں کو بحال کرنے کافیصلہ کیا ہے اور اڈیلیڈ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان عالمی کپ کرکٹ کا پہلا میاچ کھیلا گیا ہے۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دو دن قبل پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے سارک ممالک کے دیگر سربراہان کو فون کر کے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا ۔ مودی نے کہا کہ وہ تعلقات میں مزید استحکام کے لئے سار ک ممالک کے دورہ پر نئے معتمد خارجہ ایس جے شنکر کو روانہ کریں گے ۔ سہتو نے بتایا کہ مزید349ہندوستانی مالیر اور لانڈی کی جیلوں میں ہیں ۔ لانڈی جیل کے سپرنٹنڈنٹ غلام حسین نے بتایا کہ ہندوستانی ماہی گیر جیل سے اپنی رہائی پر گھر جانے کے لئے خوش ہیں ۔

Pakistan releases 172 Indian fishermen

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں