پاکستان میں چین کے سب سے بڑے سفارتخانہ کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-16

پاکستان میں چین کے سب سے بڑے سفارتخانہ کا افتتاح

China-opens-largest-overseas-embassy-in-Pakistan
اسلام آباد/ بیجنگ
پی ٹی آئی
چین نے پاکستان میں اپنا ایک نیا سفارتخانہ قائم کیا ہے جو اس کا سب سے بڑا بیرون ملک سفارتی مشن ہے ۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اسے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کی علامت قرار دیاہے ۔ سرکاری ترجمان اخبار چائنا ڈیلی نے ونگ کے حوالے سے بتایا کہ چین کا سمندر پار سب سے بڑا سفارتخانہ چین اور پاکستان کے درمیاند وستی کی علامت ہے ۔ تاہم اس اخبار نے نئے سفارتخانہ کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی ۔ 13فروری کو وانگ کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر اس سفارتخانہ کا افتتاح انجام دیا ۔ عہدیداروں کے مطابق بیرونی ممالک میں چین کے سب سے بڑے سفارتخانے ہیں جن میں واشنگٹن ، نیویارک اور نئی دہلی کے سفارتخانہ شامل ہیں ۔

China opens its largest overseas embassy in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں