اسامہ بن لادن کو پاکستان کی جانب سے پناہ دی گئی - آئی ایس آئی سابق سربراہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-12

اسامہ بن لادن کو پاکستان کی جانب سے پناہ دی گئی - آئی ایس آئی سابق سربراہ

اسلام آباد
آئی اے این ایس
سابق پاکستانی آئی ایس آئی سربراہ نے کہا کہ اسامہ بن لادن کو پناہ دی گئی ۔ اس کے بعد انہیں امریکہ کو حوالے کردیا گیا جو معاملت کا حصہ ہے ۔ میں ٹھیک طور پر نہیں کہہ سکتا کہ کیا ہوا تھا لیکن ایسا بالکل ممکن ہے ۔انہیں(آئی ایس آئی) کو یہ پتہ نہیں کہ اور کیا انہوں نے کچھ کیا ہے ۔ الجزیرہ نے لیفٹنینٹ جنرل اسد درانی ریٹائرڈ سابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کے حوالے سے یہ بات بتائی ۔ القاعدہ کے سابق سربراہ9/11دہشت گرد اصل سازشی کو امریکہ نے ایک دھاوے میں ان کے مکان واقع پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں2011ء کو ہلاک کردیا تھا ۔ سرکاری طور پر آئی ایس آئی کا یہ موقف ہے کہ بن لادن کے خلاف امریکی دھاوے میں کوئی رول ادا کیا تھا۔ درانی نے الجزیرہ کو بتایا کہ انہیں یہ شک ہے کہ عہدیداروں نے جو بیان دیا ہے وہ القاعدہ لیڈر کے جائے مقام سے ان کی موت سے واقف نہیں تھا ۔ درانی جنہوں نے آئی ایس آئی کے ڈائرکٹر جنرل کی حیثیت سے1990-92تک خدمات انجام دی تھی۔ یہ یقین ظاہر کیا کہ بن لادن کا معاہدہ کے تحت تبادلہ عمل میں آیا ، تاکہ افغانستان کے مسئلہ کو ختم کیاجاسکے۔ یہ دریافت کرنے پر بن لادن کے کمپونڈ آئی ایس آئی کا محفوظ مکان تھا ۔ درانی نے جواب دیا اگر آئی ایس آئی اگر ایسا کررہا تھا تو میں یہ کہوں گا کہ وہ بہت اچھا کام کررہے تھے ۔ اور اگر وہ مقام کا نکشاف کیا ہے اور دوبارہ شاید انہوں نے وہی کام انجام دیا جس کی ضرورت تھی ۔ کامنٹر یٹر نے بن لادن کے بارے میں استفسار کیا کہ کس طرح آئی ایس آئی سے بن لادن اپنی ہلاکت تک بچتا رہا ، جس کے بعد اس کی موت واقع ہوئی ۔ امریکہ کے بموجب بن لادن کے احاطہ میں جو دھاوا کیا تھا جو جان بوجھ کر پاکستانی حکومت اور فوج کے علم میں لائے بغیر کیا گیا ۔ ایبٹ آباد کمیشن جسے پاکستان کی جانب سے قائم کیا گیا تھا تاکہ دھاوے کے موقع پر پیدا شدہ حالات کا تحقیقات کی جاسکے ۔ یہ الزام عائد کیا کہ حکومت اور فوج دونوں اجتماعی طورپر ناکام رہے ، کیونکہ بن لادن کئی دنوں تک پاکستان میں بغیر اطلاع کے رہائش پذیر رہا ۔ آئی ایس آئی نے سابق امریکی سنٹرل انٹلی جنس ایجنس(سی آئی اے) وہ اعلیٰ درجہ کے مشتبہ افراد کی گرفتاری میں مدد کی تھی جن میں یوسف بھی شامل ہے جس نے1993ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر بم حملہ کا منصوبہ بنایا تھا۔علاوہ ازیں خالد شیخ محمود ایک ایسا سازشی تھا جو نیویارک اور واشنگٹن میں9/11کے حملوں میں ملوث تھا۔

Pakistan likely sheltered Osama Bin Laden: Ex-ISI chief

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں