لاہور پولیس ہیڈ کوارٹرس کے قریب خود کش دھماکہ - 8 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-18

لاہور پولیس ہیڈ کوارٹرس کے قریب خود کش دھماکہ - 8 ہلاک

لاہور
پی ٹی آئی
لاہور میں آج پولیس ہیڈ کوارٹرس کے قریب ایک خود کش بم بردار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ کم از کم8افراد بشمول2پولیس جوان ہلاک ہوگئے ۔ تحریک طالبان پاکستان( ٹی ٹی پی) کے ایک علیحدہ شدہ گروپ جماعت الاحرار نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی اور کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے اس گروپ کے ارکان کو ہلاک کیا گیا ۔ لاہور پولیس چیف امین نے اخبار نویسوں کو یہ بات بتائی اور کہا کہ خود کش بم بردار، پولیس ہیڈ کوارٹرس میں داخل ہونا چاہتا تھا لیکن وہ اس میں ناکام ہوگیا اور ہیڈ کوارٹرس کے قریب خود کو دھماکہ سے اڑا لیا ۔ معقول سیکوریٹی انتظامات کے سبب وہ پولیس ہیڈ کوارٹرس میں داخل نہیں ہوسکا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے چکنار چور ہوگئے ۔ قریب میں ٹھہری ہوئی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ 2گاڑیوں کو آگ لگ گئی ۔ جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے بتایا کہ’’ ہم یہ بات حکمرانوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم بے قصور مسلمانوں کے خون کا بدلہ لیں گے ۔ اسلامی نظام نافذ ہونے تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ آج کے بم حملہ کو’’ان تمام شہیدوں سے موسوم کیاجاتا ہے جنہیں جیلوں سے باہر کھینچ کر نکالا گیا اور ہلاک کردیا گیا یا پھانسی دے دی گئی ۔‘‘ آج کے دھماکہ میں چند افراد زخمی بھی ہوئے جن میں2نوجوان پولیس کانسٹبل خواتین اورایک10سالہ بچہ شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں مہلوکین کی تعداد6بتائی گئی تھی لیکن بعد میں یہ تعداد8بتائی گئی ۔

Explosion in front of Lahore police station kills at least 8

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں