ضمنی انتخاب میں کامیابی پر نتیش کمار کی ممتا کو مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-18

ضمنی انتخاب میں کامیابی پر نتیش کمار کی ممتا کو مبارکباد

پٹنہ
پی ٹی آئی
جنتا دل یو کے سینئر لیڈر نتیش کمارنے آج چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کی پارٹی کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ۔ نتیش کمار نے ممتابنرجی کو فون کرتے ہوئے ضمنی انتخابات میں ایک لوک سبھا نشست اور ایک اسمبلی نشست پر ان کی پارٹی کے امید واروں کی کامیابی پر مبارکباد دی ۔ نتیش کمار کے دفتر سے جاری کئے گئے ایک بیان میںیہ بات بتائی گئی ۔ ممتا بنرجی نے حال ہی میں بہار کے بحران کے سلسلہ میں نتیش کمار کو فون کیا تھا اور انہیں تیقن دیا تھا کہ اگر بی جے پی بہار میں صدر راج نافذ کرنے کی کوشش کرتی ہے تو وہ ان کے ساتھ مل کر جدو جہد کریں گی ۔ نتیش کمار نے جن کا اپنی حریف بی جے پی کے ساتھ دوبارہ اختلاف پیدا ہوگیا ہے ، کل بہار کی موجودہ سیاسی صورتحال میں بی جے پی کے رول کے بارے میں ’’سچ‘‘ بولنے پر شیو سینا کی ستائش کی تھی ۔ شیو سینا نے اس مسئلہ پر بی جے پی کو نشانہ تنقید بنایاتھا اور کہا تھاکہ چیف منسٹر بہار جتن رام مانجھی کی حمایت کرنا ایک’’گناہ‘‘ ہوگا، کیونکہ یہ اقدام بہار کی سیاست میں ایک سیاہ دور کی توثیق کرنے کے مترادف ہے۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بھی اتوار کی رات نتیش کمار کو فون کیا تھا اور انہیں تیقن دیا تھا کہ ریاست میں صدر راج کے نفاذ کے بی جے پی کے منصوبہ کے خلاف وہ ان کی تائید کریں گی۔بی جے پی کی اس سازش کو ناکام بنانے کے سلسلہ میں کانگریس ، سماج وادی پارٹی ، آر جے ڈی اور سی پی آئی نے پہلے ہی نتیش کمار کی تائید کا اعلان کیا ہے۔بہار کے بحران کی وجہ سے ایک وسیع تر غیر بی جے پی پلیٹ فارم کی بنیاد ڈالنے کا موقع ملا ہے ۔ نتیش کمار نے کہا تھا کہ بی جے پی اپنی حلیف جماعتوں کو اپنا شراکت دار نہیں بلکہ اپنا پیروتصور کرتی ہے ۔

JD(U) Leader Nitish Kumar Congratulates Mamata Banerjee on her Party's By-Poll Win

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں