مودی حکومت نے سائنس و ٹکنالوجی کے لئے کچھ نہیں کیا - بھارت رتن سی این آر راؤ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-10

مودی حکومت نے سائنس و ٹکنالوجی کے لئے کچھ نہیں کیا - بھارت رتن سی این آر راؤ

جئے پور
پی ٹی آئی
ممتا ز سائنسداں بھار ت رتن، سی این آر راؤ نے آج کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ترقی کے بارے میں بہت کچھ بول رہے ہیں لیکن ان کی حکومت نے سائنس کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے لئے موجودہ بجٹ پر تشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ مرکز کو چاہئے کہ وہ اس شعبہ کے لئے مجموعی گھریلو پیداوار کا کم از کم چھ فیصد حصہ مختص کرے ۔ میٹریل ریسرچ سوسائٹی آف انڈیا کی سولہویں جنرل باڈی میٹنگ کا افتتاح کرنے کے بعد پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائنس و ٹکنالوجی کے محاذ پر ہندوستان ٹھیک ٹھاک ہے لیکن جنوبی کوریا اور چین کے مقابلہ کافی نہیں ہے جو بہت بہتر کام کررہے ہیں ۔ راؤ سابقہ حکومت میں وزیر اعظم کی سائنسی مشاورتی کونسل میں شامل تھے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اس پیانل میں دوبارہ شامل ہونا چاہتے ہیں ، راؤ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم۔ میں نے خالصتاً قوم کے لئے مفت کام کیا۔ میں نہیں جانتا کہ سائنس و ٹکنالوجی کے تعلق سے مودی حکومت کا کیا رویہ ہے ۔

Bharat Ratna awardee CNR Rao says Modi government has done nothing for science

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں