ہندوستان ہندو راشٹر ہے - موہن بھاگوت کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-10

ہندوستان ہندو راشٹر ہے - موہن بھاگوت کا دعویٰ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان ایک ہندو راشٹر ہے اور ملک میں تمام ہندوؤں کو منظم کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے یہ ایک سازگار وقت ہے ۔ مشہور شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کبھی ہندوؤں اور مسلمانوں میں تصادم ہوگا ایک درمیانی راستہ نکل کر سامنے آئے گا اور یہ راستہ ہندو توا کا ہوگا ۔ بھاگوت نے کل میرٹھ اور غازی آباد میں آر ایس ایس کے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’ہندوستان ایک ہندو راشٹر ہے جو ایک حقیقت ہے ، ہم اسی نظریہ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔ تمام ہندوؤں کو اس قوم کو عظیم بنانے کے لئے منظم ہونا ہوگا ۔ اسی وقت ہمار ا ملک عظیم بنے گا جس سے ساری دنیا کو فائدہ پہنچے گا ، اس کے لئے ہمیں جاننے ی ضرورت ہے کہ ہمیں کیا کرنا چاہتے ہیں ۔اگر ہمارے اندر مسلسل لڑائی چلتی رہے تویہ دستور ہمارا تحفظ نہیں کرسکتا۔‘‘ انہوں نے یاد کیا کہ انتہائی ناگفتہ بہ حالات میں آر ایس ایس کے بانی کے بی ہیڈ گوار نے سارے ہندو طبقہ کو ایک جٹ کرنے کے لئے آر ایس ایس کی شاکھاؤں کا آغاز کیا تھا ۔ بھاگوت نے کہا کہ ماضی کے برعکس سنگھ کے لئے یہ نہایت ہی سازگار وقت ہے ۔ دنیا میں کسی سوئم سیوک سنگھ کو اس قدر طویل اور تلخ مخالفت کا سامنا کرنا نہیں پڑا جتنا کہ ہمیں اس ملک میں کرنا پڑا ہے ۔ ہمیں انتہائی سخت حالات میں آگے بڑھنا پڑا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب سنگھ کے نظریہ کو نہ تو ملک میں اور نہ ہی دنیا کے دیگر حصوں میں قبولیت حاصل تھی۔ سنگھ کے لئے یہ بہت ہی مناسب وقت ہے ۔ یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ تنظیم نے کافی جدو جہد کی ہے ۔ بھاگوت نے کہا کہ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج ہم ایک سازگار صورتحال میں ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم مطمئن ہوکر بیٹھ جائیں بلکہ ہمارے لئے یہ مزید کام کرنے کا وقت ہے ۔ انہوں نے حاضرین سے تنوع کا احترام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نظریہ ہندوستان ہی دنیا میں واحد نظریہ ہے جو ہمیں متحد کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام فرق و اختلاف کے درمیان اثاثی اتحاد ہی ہندوستان کا جوہر ہے ۔

India is a 'Hindu Rashtra'; favourable time to organise all Hindus: Mohan Bhagwat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں