دوسری شادی پر امتناع آرٹیکل-25 کی خلاف ورزی نہیں - سپریم کورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-10

دوسری شادی پر امتناع آرٹیکل-25 کی خلاف ورزی نہیں - سپریم کورٹ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سپریم کورٹ نے آج کہا کہ ایک سے زائد شادیوں پر امتناع کو چیلنج دینے کے لئے ایک سرکاری ملازم دستور کی دفعہ25جو مذہب پر عمل آوری کی آزادی سے متعلق ہے، کہ پشت پ ناہی نہیں لے سکتا ۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ اتر پردیش حکومت کا اپنے ملازمین کے لئے قانون جس کے تحت پہلی شادی برقرار رہتی ہوئے ، دوسری شادی کے لئے اجازت لینا ضروری ہے ، دستور کی دفعہ25کی خلاف ورزی نہیں ہے ۔ یوپی کے زرعی شعبہ سے متعلق ایک مسلم ملازم کی اپیل پر عدالت یہ سماعت کررہی تھی جس پر دوران ملازمت پہلی شادی کرنے برقرار رہنے کے باوجود دوسری شادی کا معاملہ ثابت ہونے پر تادیبی کارروائی کرتے ہوئے ملازمت سے برخواست کردیا گیا تھا جس کے خلاف وہ عدالت سے رجوع ہوا تھا، الہ آباد ہائی کورٹ نے اس کارروائی کو صحیح ٹھہرایا تھا ، جسٹس ٹی ایس ٹھاکر اور آدرش کمار گوئل پر مشتمل بنچ نے یہ کہتے ہوئے کہ ثابت شدہ قانون شکنی پر ہائی کورٹ کے فیصلہ پر کسی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے کہا کہ سماعت گزار کا مفروضہ کہ اس طرح کے اصول وضوابط ، دستور کی دفعہ25کی خلاف ورزی ہے کا جواب عدالت عالمیہ پہلے ہی جاوید بمقابلہ ریاست ہریانہ معاملہ میں دے چکی ہے ۔ اس معاملہ میں یہ دیکھا گیا کہ دفعہ25کے تحت مذہبی عقیدہ کی حفاظت کی گئی ہے نہ کہ اس عمل کی جو عوامی صحت اور اخلاق کے برخلاف ہے ۔ کثیر ازدواجی مذہب کا لازمی جز نہیں ہے اور ایک زوجگی ایک ایسی اصلاح ہے جو آرٹیکل 25کے تحت ریاست کا حق ہے ۔ یہ کورٹ اس معاملہ میں ممبئی ، گجرات اور الہ آباد ہائی کورٹ کے نظریہ کو قائم رکھتی ہے ۔ اپنے فیصلہ میں بنچ نے کہا کہ’’ چونکہ قانون شکنی کا معاملہ زیر غور ہے اور یہ اہم ہے کہ پہلی کنندہ نے دوسری شادی سے قبل نہ ہی بیوی کو طلاق دی اور نہ ہی حکومت کو اس کی اطلاع دی ۔ اس لئے دوسری شادی قانون شکنی قرار پاتی ہے ۔

Govt rule barring 2nd marriage not violative of Article 25 SC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں