ہندوستان پر دہشت گرد حملہ سے نیوکلیر جنگ یقینی - امریکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-27

ہندوستان پر دہشت گرد حملہ سے نیوکلیر جنگ یقینی - امریکہ

واشنگٹن
پی ٹی آئی
پاکستان اپنے پڑوسی ملک ہندوستان کے ساتھ اعلیٰ پیمانہ پر فوجی جھڑپ کے دوران جوہری اسلحہ استعمال کرسکتا ہے ۔ امریکہ کے دو ماہرین نے قانون سازوں کو یہ انتباہ دیتے ہوئے وضاحت کی کہ سرحد پار سے دہشت گرد حملہ کے نتیجہ میں ہندوستان کی جانب سے جوابی کارروائی یقینی ہے جس کے بعد اعلیٰ پیمانہ پر جنگ چھڑنے اور پاکستان کی جانب سے نیو کلیر اسلحہ استعمال کرنے کا خطرہ ہے۔ نئی دہلی میں قائم حکومت مستحکم و مضبوط ہے اور26/11جیسے حملے دہرائے جانے کے بعد عوام کی جانب سے اس پر دباؤ بے تحاشہ ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ڈورنازک ہے جس کے ٹوٹتے ہی نیو کلیر جنگ چھڑنے کا اندیشہ ہے اور زیادہ خطرناک پاکستان ہی کی جانب سے ہے ۔ اس خطرناک صورتحال کے ظہور کو روکنے کے لئے اسلام آباد اور واشنگٹن کے روابط اور مشترکہ سر گرمیوں میں استحکام ضروری ہے ۔ امریکی ماہرین جارج پر کووچ اور ایشلی ٹیلیس نے سینٹ مسلح خدمات کمیٹی اور اسٹریٹیجک فورسیز سب کمیٹی کے ایک اجلاس میں قانون ساز وں سے خطاب کے دوران اپنے احساسات کا اظہار کیا۔ اسٹیڈیز کارنگی انڈومنٹ برائے عالمی امن کے نائب صدر پرکووچ نے کہا کہ مستقبل قریب میں نیو کلیر اسلحہ کے استعمال کے حوالہ سے کہا کہ سب سے پہلے جنوبی ایشیاء کا خیال آتا ہے کہ اسی خطہ میں نیو کلیر جنگ کا خطرہ سب سے زیادہ ہے ۔ یہ خطرہ ، در حقیقت دونوں پڑوسی ممالک ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مسابقتی سر گرمیوں کا نتیجہ ہے ۔ ہندوستان میں ایک اور دہشت گرد حملہ کے(پاکستان کی جانب سے نتیجہ میں روایتی فوجی جنگیں یقینی ہیں اور ایسی صورتحال میں پاکستان میدان جنگ میں نیو کلیر ہتھیار استعمال کرسکتا ہے جس کا مقصد ہندوستان کو پیش قدمی سے روکنا ہوگا ۔ ہندوستان پہلے ہی یہ واضح کرچکا ہے کہ اس کے علاقوں یا اس کے فوجیوں کے خلاف نیو کلیر اسلحہ استعمال کا انجام انتہائی بھیانک اور خوفناک ہوگا کیونکہ شدید تر جوابی کارروائی یقینی ہے ۔ ظاہر ہے کہ ایسی سخت دھمکی جب کہ دہشت گردی کے نتیجہ میں روایتی جنگ اور اس کے بعد نیو کلیر جنگ کا اندیشہ بھی ہو ، ہندوستانی اور پاکستانی پالیسی سازوں کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان دونوں ہی ایسی کسی جنگ کے خطرہ کے احساس کی تردید کرتے ہیں تاہم ہمیں اپنی تاریخ کو ذہن نشین رکھتے ہوئے امریکی عہدیداروں کے لئے ایسے خطرہ سے متعلق بہت زیادہ چوکنا رہنا ضروری ہے۔
میرکووچ کے ساتھ ٹیلیس نے کہا کہ پاکستان کو نیو کلیر اسلحہ کے استعمال سے روکنے اور ہندوستان کو سخت تر جوابی کارروائی سے باز رکھنے میں امریکہ انتہائی اہم رول ادا کرسکتا ہے اور وہ یوں ممکن ہے کہ واشنگٹن پاکستان پر دہشت گرد سر گرمیوں سے باز رہنے اور اس پالیسی کو ترک کرنے کے لئے شدید دباؤ سے مجبور کر دے یا پھر صورتحال کو پوری طرح آئندہ کے حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دے ۔ صورتحال پر قابو پانے کے لئے بد ترین( سخت ترین تحدیدات) کا رویہ اختیار کرنا بھی ضروری ہے ۔ علاوہ ازیں رتبہ کے اعتبار سے دو غیر متناسب ممالک کے درمیان مزاحمتی استحکام کی برقراری میں امریکہ کا کوئی رول نہیں جب کہ دونوں ممالک کی قوتوں کے درمیان خلیج اور خلا میں کل مزید اضافہ کا اندیشہ ہے ۔ دونوں ہی ماہرسیاسی و جنگی تجزیہ نگاروں کا تعلق کارنگی سے ہے جنہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان کے پاس ہندوستان سے زیادہ نیو کلیر ہتھیار موجود ہیں ۔

Major terror attack against India could trigger nuclear war: Experts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں