افغانستان میں برفانی طوفان مہلوکین کی تعداد 200 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-27

افغانستان میں برفانی طوفان مہلوکین کی تعداد 200

کابل
رائٹر
شمالی افغانستان میں پچھلے30سال کے دوران سب سے بدترین برفانی طوفان کے باعث200افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پچھلے دو دن سے زبردست برفباری ہوئی ۔ اس آفت سماوی میں100سے زائداز گھر زمین دوز ہوگئے ۔قبل ازیں موسم سرما کے دوران خشک سالی کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا تھا ۔ عہدہ دااروں نے انسانی ہمدردی کے تحت بچاؤ اور راحت کارکنوں کو خراب موسم کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ برفباری کی وجہ سے مواضعات سے بری رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی ہوگئی ہیں۔ کارگزار گورنر عبدالرحمن کبیری نے کہا کہ ہم نے اس طرح کی برفباری یا برفانی تودے گرنے کے واقعات پچھلے30سال میں نہیں دیکھے ۔ انہوں نے کہا کہ برفانی تودے گرنے سے200افراد ہلاک اور زائد از100زخمی ہوگئے ۔ اس سال قدرے کم سرد موسم سرما میں سردی کی شدت میں اضافہ اچانک ہوا جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات پیدا ہوگئیں ۔ اگرچہ برفانی تودے گرنا اس علاقہ میں معمول کی بات ہے لیکن ایسے واقعات میں اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں2010ء میں سلنگ کے علاقہ میں ہوئی تھی جب165افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ صوبہ پنجشیر کے گورنر نے بتایا کہ برفباری کے باعث راستے بند ہونے کے سبب کئی علاقوں میں امدادی ٹیمیں نہیں پہنچ چکی ہیں اور مقامی افراد کو برف میں دبے افراد کو بچانے کے لئے ہاتھوں اور بیلچوں کے ذریعہ برف ہٹانی پڑی ہے ۔ اس طوفان سے قبل افغانستان کو معمول کے برخلاف خشک سردی کا سامنا کرنا پڑا تھا جسے ماہرین موسمیاتی تبدیلیوں کا شاخسانہ قرار دیتے ہیں ۔ پہاڑی سلسلوں پر مشتمل صوبہ پنچشیر میں پہاڑوں کے سرکنے اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات عام ہیں ۔ جن میں برفباری کے موسم میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ افغان ریڈکریسنیٹ سوسائٹی کے ڈایزاسٹر ریسپانس کے سربراہ عبدالرحمن کلانتری نے بتایا کہ یہ اموات صوبہ پنجشیر کے علاوہ شمالی مشرقی صوبہ جات نورستان اور بدخشاں اور مشرقی صوبہ ننگر ہار اور لغمان کے علاوہ وسطی صوبہ بانیان میں بھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ راحت کار ٹیمیں ابھی بھی نعشوں اور بچ جانے والوں کو برف سے باہر نکالنے میں مصروف ہیں۔ کابل سے دو ہیلی کاپٹر امداد کے ساتھ پنجشیر پہونچ گئے ہیں۔ یہ امداد متاثرہ خاندان میں تقسیم کی گئی ہے ۔

Death toll rises to 200 for avalanche in Afghanistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں