متحدہ عرب امارات پر تنقید - اردن میں اخوان المسلمین کے قائد کو جیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-16

متحدہ عرب امارات پر تنقید - اردن میں اخوان المسلمین کے قائد کو جیل

عمان
رائٹر
سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کو نشانہ تنقید بنانے پر اردن کی ایک عدالت نے آج اخوان المسلمین کے ایک سینئر عہدیدار کو 18ماہ کی سزائے قید سنائی ہے ۔ عدالتی ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ فوجی عدالت نے روشید کو بیرونی ملک کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے کا قصوروار پایا۔ واضح رہے کہ روشیدوہ پہلے اہم اپوزیشن لیڈر ہیں ،جنہیں حالیہ برسوں میں اردن میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے اسلامی تحریک کو دہشت پسند گروپ قرار دینے پر متحدہ عرب امارات کو نشانہ تنقید بنایا تھا ۔ روشید اردن میں اخوان المسلمین کے نائب صدر ہیں ۔ متحدہ عرب امارات ، اردن کومالیہ فراہم کرنیو الے سب سے بڑا ملک ہے اور دونوں ملک قریبی سیاسی حلیف ہیں ۔ روشید کو گزشتہ سال نومبر میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے یہ تحریر کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے اسلامی سیاست کے خلاف کارروائی میں قائدانہ رول ادا کرتے ہوئے اسرائیلی مفادات کی تکمیل کی ہے ۔ اردن کی اخوان المسلمین جو ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے کئی دہوں سے قانونی طور پر سر گرم ہیں اور اس کی جڑیں کافی مضبوط ہیں۔ وہ مصر کی اخوان المسلمین کے ساتھ نظریاتی تعلق رکھتی ہے جسے2013میں ممنوع قرار دیا گیا تھا ۔ تاہم یہ دونوں گروپس راست طور پر ایک دوسرے سے ملحق نہیں ہیں ۔ انسانی حقوق کارکنوں نے روشید کی گرفتاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام اظہار رائے کے حق کو کچل رہے ہیں اور غیر دستوری طور پر اپنے مخالفین پر مقدمہ بازی کررہے ہیں ۔

Jordan jails Muslim Brotherhood leader for UAE criticism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں