عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر - آئی بی افسروں پر مقدمہ درج کرنے مرکز کی منظوری کا انتظار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-08

عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر - آئی بی افسروں پر مقدمہ درج کرنے مرکز کی منظوری کا انتظار

احمد آباد
پی ٹی آئی
عشرت جہاں فرضی تصادم معاملے کی سنوائی میں مزید تاخیر ہونے کا امکان ہے کیونکہ ابھی تک خفیہ محکمہ کے چار افسران کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری نہیں ملی ہے ۔2004ء میں ہوئے اس معاملے میں مرکزی وزارت داخلہ نے ابھی تک سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری نہیں دی ہے عشرت جہاں فرضی تصادم معاملے کی سماعت شروع ہونی ہے ۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج کے آرا اپادھیائے نے آئی پی ایس افسر پی پی پانڈے اور ڈی جی ونجارا کو کل ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ سنوائی ابھی شروع نہیں ہوئی ہے اور معاملہ الزامات طے کرنے کے مرحلے میں ہے ۔ سی بی آئی نے مکمل چارج شیٹ داخل کردی ہے ۔ لیکن رجسٹریشن کے لئے وہ زیر التوا ہے ۔ مجرمانہ تعزیرات کی دفعہ197کے ضابطوں کی وجہ سے دوسری چارج شیٹ کو ایک سال بعد بھی ریکارڈ پر نہیں لیا گیا ہے۔ سی بی آئی کو اب بھی خفیہ محکمہ کے ملازمین ، سابق خصوصی ڈائرکٹر رجندر کمار ، ترون متل ، ایم کے ، سنہا اور راجیو وانکھیڑے کے خلاف مقدمہ چلانے کے لئے مرکزی وزارت داخلہ سے منظوری لینی ہے ۔ مرکزی جانچ ایجنسی کے مطابق عشرت جہاں اور تین دیگر کی2004میں فرضی تصادم میں ہلاکت گجرات پولیس اور آئی بی کی مشترکہ سازش کا نتیجہ تھی ۔

Ishrat Jahan fake encounter case: IB officers to face CBI again

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں