ہندوستانی نژاد محقق کو ان کی ایجاد پر پانچ لاکھ ڈالر کا ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-16

ہندوستانی نژاد محقق کو ان کی ایجاد پر پانچ لاکھ ڈالر کا ایوارڈ

Professor-Srikanth-Jagabathula
نیویارک
پی ٹی آئی
ایک ہندوستانی نژاد محقق کو کام کاج کے لئے فیصلہ سازی کی درستگی کو بہتر بنانے ‘ڈاٹا سے چلنے والی ماڈلنگ اور تکنیک سیکھنے کے فروغ کے لئے پانچ لاکھ امریکی ڈالر کا ایوارڈ حاصل ہوا ۔ نیویارک یونیورسٹی ویسٹرن اسکول آف بزنس کے پروفیسر سری کانت جگا ہاتھولا کو حال ہی میں ان کے فیکلٹی کے ابتدائی کیریر کے دوران ڈیولپمنٹ ایوارڈ نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام حال ہی میں منعقدہ ایک تقریب میں دیا گیا ۔ اس باوقار ایوارڈ کے حصہ کے طور پر جگا باتھولا کو جو آئی آئی ٹی ممبئی کے طالب علم رہ چکے ہیں کام کاج کے لئے فیصلہ سازی کی درستگی کے لئے کام کاج کی فیصلہ سازی کی صحت کی بہتری کے مقصد کے ساتھ ان کی تحقیق کو مزید آگے بڑھانے کے لئے آئندہ پانچ برسوں میں جملہ5لاکھ امریکی ڈالر حاصل ہوں گے ۔ فیکلٹی ابتدائی کیریر ڈیولپمنٹ پروگرام ایک انتہائی مسابقتی ہے ۔ انہیں جونیر فیکلٹی کی مدد کے ساتھ این ایس ایف کے انتہائی باوقار ایوارڈس کا پیشکش کیا جاتا ہے جو ان کے ادارہ جات کے مشن کے تناظر میں شاندار تحقیق، شاندار تعلیم ، اور تعلیم اور تحقیق کی سالمیت کے توسط سے ٹیچر ، اسکالرس کا مثالی کردار نبھاتے ہیں ۔ ہم پروفیسر جگا باتھولا کی تحقیق پر فخر کرتے ہیں اور اس کے اعتراف میں نیشنل سائنس فاؤنڈیشن سے انہیں یہ ایوارڈ ملا ہے ۔ این وائی یو اسٹرن کے ڈیمڈ پیٹر ہنری نے کہا کہ جگا باتھولا کی تحقیق توقع ہے کہ انتظامی فیصلوں کے وسیع رینج کے لئے تکنیکس کے استعمال کو آسان بنانے کی باعث ہوگی ۔

Indian-origin scientist Professor Srikanth Jagabathula gets $500k research award

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں