جنگ سے متعلق معلومات عوام کو فراہم کرنے کی ضرورت - جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-10

جنگ سے متعلق معلومات عوام کو فراہم کرنے کی ضرورت - جیٹلی

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزیر اطلاعات و نشریات ارون جیٹلی نے آج کہا کہ ہندوستان کو جنگ کی تاریخ لازمی طور پر رکھنی چاہئے تاکہ بچے واقف ہوسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقبول عام ڈیجیٹل میڈیا کے پیش نظر بچوں کی معلومات میں اضافہ کے لئے اس طرح کی کتابوں کی ضرورت ہے ۔ انڈیا، بھارت2015ریفرنس ارینول کے آغاز کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ارون جیٹلی نے یہاں کہا کہ وزارت دفاع کو انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں کام کرے اور انہیں بتایا گیا کہ وہ ہندوستان کی جنگ کی تاریخ کے سلسلہ تیزی کے ساتھ کام کررہی ہے ۔ انڈیا، بھارت2015یفرنس ارینول‘‘ وزارت پبلی کیشن کا شائع کردہ ہے۔ ارون جیٹلی جو کہ وزیر دفاع رہ چکے ہیں، کہا کہ سال گزشتہ انہیں پہلی عالمی جنگ کے100سال کی تکمیل پر منعقدہ تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے انہوں نے پہلی جنگ عظیم اور ہندوستانیوں کی شرکت کے تعلق سے تفصیلات حاصل کرنی شروع کیں۔ انہوں نے کہا کہ12لاکھ ہندوستانیوں نے جنگوں میں حصہ لیا اور70ہزار سے زائد زندگیوں سے محروم ہوگئے اور ان حقائق سے عوام کوواقف کروانے کی ضرورت ہے ۔ ٹکنالوجی کا تذکرہ کرتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہا کہ کتابیں اور دوسرے نالج پراڈکٹس جو کہ پرنٹیڈ شکل میں ہوں ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعہ دستیاب ہونی چاہئیں۔ مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے کہا کہ ہندوستان کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جن کے پاس خود اپنی جنگ کی تاریخ سے متعلق دستاویزات نہیں ہیں۔ ریفرنس ارنیول کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ اس کتاب کے بارے میں انہیں یقین ہے کہ ہمارے کتب خانوں میں ایک انتہائی اچھے اضافہ کا باعث ہوگی اور اس کی تمام تفصیلات ڈیجیٹل موڈ میں اس سال دستیاب ہوں گی اور یہ عالمی سطح پر مفت دستیاب ہوں گی۔

India needs formal war history: Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں